یوٹیوب پر ویڈیو نے 40 سال سے بچھڑے خاندان سے ملا دیا

انڈیا میں ایک شخص کی یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے اس کو 40 برس بعد اپنے بچھڑے ہوئے خاندان سے ملا دیا۔ 40 برس سے لاپتہ کمدرم گھمبیر سنگھ کی ممبئی میں گاتے ہوئے لوگوں سے پیسے مانگنے کی ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوئی اور اس ویڈیو کی مدد سے ان کی بھائی نے انھیں پہچان لیا۔
 

image


کمدرم گھمبیر سنگھ 1978 میں 26 برس کی عمر میں منی پور ریاست میں اپنے خاندان سے بچھڑ گئے تھے۔

پولیس نے 66 سالہ کمدرم گھمبیر سنگھ کو تلاش کر کے ان کے خاندان سے ملوا دیا اور جمعرات کو منی پور واپس اپنے خاندان کے پاس چلے گئے ہیں۔

کمدرم گھمبیر سنگھ کے بھائی کمدرم کالوچندر نے اخبار دا ہندو کو بتایا کہ’ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا جب مجھے میرے ایک بھانجے نے ویڈیو دکھائی۔ وہ ان کو دوبارہ دیکھنے کی تمام امیدیں کھو چکے تھے۔

کمدرم گھمبیر سنگھ کے خاندان کو ویڈیو دیکھنے پر اندازہ ہوا کہ وہ ممبئی میں ہی ہو سکتے ہیں کیونکہ اس ویڈیو کو اکتوبر میں یوٹیوب پر جاری کرنے والے فیروز شکری ممبئی میں ہی رہائش پذیر ہیں۔

فیروز شکری نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ کمدرم گھمبیر سنگھ ممبئی میں ہندی گانے گا کر لوگوں سے بھیک مانگتے تھے۔
 


منی پور کے شہر امفال کی پولیس نے کمدرم گھمبیر سنگھ کی تصویر ممبئی پولیس کو بھیجی جس نے انھیں باندرا کے مضافات میں تلاش کر لیا۔

انسپیکٹر پنڈت ٹھاکرے نے بی بی سی کو بتایا کہ’ وہ ہمیں ایک ریلوے سٹیشن کے باہر سے ملے اور اس وقت ان کی حالت بہت بری تھی اور طبعیت بھی ٹھیک نہیں تھی۔‘

انسپیکٹر پنڈت ٹھاکرے کے مطابق کمدرم گھمبیر سنگھ نے انھیں بتایا کہ وہ انڈین فوج کے ایک سابق اہلکار ہیں اور انھوں نے 1978 میں شادی کے فوری بعد اپنا گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ خوش نہیں تھے۔ اس وقت سے وہ ممبئی میں ہی ہیں اور وہ بھیک مانگ کر یا یومیہ اجرت پر محنت مزدوری کر کے اپنا گزارہ کرتے رہے۔

انسپیکٹر پنڈت ٹھاکرے کے مطابق گھمبیر سنگھ کی تصویر منی پور کی پولیس کو بھیجی گئی جس کے بعد ان کی فون پر اپنے چھوٹے بھائی سے ٹیلی فون پر بات کرائی گئی۔

ممبئی پولیس نے گھمبیر سنگھ کی اپنے خاندان سے ملاپ کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

An Indian man who disappeared 40 years ago has been reunited with his family after his brother recognised him in a YouTube video that went viral. Khomdram Gambhir Singh went missing from Manipur state aged 26 in 1978. His family heard nothing for decades.