ایک برطانوی گاؤں Willand کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کے
گاؤں کے رقبے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے- سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ
یہ گاؤں ہر سال 2 سینٹی (0.7 انچ) بڑھ جاتا ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ
ایسا کیوں ہورہا ہے؟
|
|
Geomatic Ventures Limited نامی کمپنی کے محققین نے جب سال 2015 سے سال
2017 کے دوران سیٹیلائٹ کی مدد سے کھینچی جانے والی تصاویر کے ذریعے ملک کے
نقشے کی تیاری کا کام شروع کیا تو اس دوران انہیں اندازہ ہوا کہ یہ علاقہ
جو کہ 2 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ہر سال 2 سینٹی میٹر بڑھ جاتا ہے-
عام طور پر ایسے واقعات صرف ویران کانوں کے ساتھ ہی پیش آتے ہیں جبکہ اس
گاؤں کے نزدیک کوئی کان بھی موجود نہیں ہے-
کمپنی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر Dr Andy Sowter کا کہنا ہے کہ “ عام طور پر
جہاں کان کنی کی جارہی ہو اور وہاں پمپ بند کردیے جائیں تو پانی واپس زمین
کی تہہ میں بہنے لگتا ہے جس کی وجہ سے ایسے نظارے پیدا ہوتے ہیں- لیکن اس
گاؤں کی تاریخ میں کوئی کان کنی موجود نہیں اور نہ ہی یہاں کوئی کان ہے٬ اس
لیے ہم نہیں جانتے ایسا کیوں ہورہا ہے“-
|
|
“ میرا خیال ہے کہ حکام کو اس جانب توجہ دینی چاہیے اور اس معاملے کی چھان
بین کرنی چاہیے٬ کیونکہ اگر واقعی زمین کے نیچے کوئی مائع بہہ رہا ہے یا
کسی چیز کا اخراج ہورہا ہے تو یہ ماحول کے لیے خطرہ ہے“
-
اگرچہ گاؤں کی رہائشی اس اضافے کی جانب کوئی خاص دھیان نہیں دے رہے لیکن
ماہرین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کیونکہ گاؤں کے نزدیک ہی ایک تیز رفتار
ٹرین کا گزر بھی ہے اور اس کے علاوہ ایک موٹر وے بھی قائم ہے-
|