اسلام ایک دین فطرت ہے اور اس کی
اصل طاقت انسانی فطرت سے براہ راست رشتے میں ہے۔ اس کی زندگی کے بارے میں
تصورات‘ اعتدال اور توازن کی بہترین نظیر ہیں اور اس کی تعلیمات قلب و ذہن
کو متاثر کرتی ہیں۔ پوری دنیا میں اسلام کے پیروکار موجود ہیں‘ جن کی تعداد
میں گذشتہ چند برسوں کے دوران حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے۔ قرآن حکیم
وہ آخری الہامی کتاب ہے جس کا پوری انسانیت کی فلاح و بہبود سے بہت گہرا
تعلق ہے اور وہ ہر زمانے میں ہدایت فراہم کر رہا ہے۔ یورپ میں صلیبی جنگوں
کے باعث اسلام کے بارے میں شدید تعصبات پیدا ہوئے جن کو استعماری طاقتوں نے
مزید گہرا کر دیا۔
جاری ہے |