میرا مقابلہ نادیدہ قوتوں وخلائی مخلوق سے ہے ، جس پہ احسان کرو،

حضرت علی رضی اﷲ تعا لیٰ عنہا کا قول ہے کہ جس پہ احسان کرو اُس کے شر سے بچو،سو اَب نادیدہ قوتیں ہوں یا خلا ئی مخلوق کو ئی بھی ہو سب ہوں کو ن لیگ کے شر سے بچنا چاہئے ، آج جنہیں ن لیگ بُرا بھلا کہہ رہی ہے اِن ہی نا دیدہ قوتوں اور خلائی مخلوق کا نواز شریف اور ن لیگ پر احسان ہی توہے کہ اِنہوں نے نواز شریف کو گود میں اُٹھا کربحرِ سیاست کی کشتی میں مسافربنا کر سوار کیاتھااور آج جب نوازشریف سیاست کی کشتی کے ناخدا(کیپٹن) بن گئے ہیں تو یہ اپنے اُن محسینوں کو ہی بھول گئے ہیں جنہوں نے اِنہیں اپنے کاندھوں پر بیٹھاکراِنہیں سیاست کی لولی پاپ تھمائی تھی اور بحرِسیاست کی کشتی میں سوار کیا تھا ۔

آج یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف اینڈ فیملی کو اور ن لیگ والے جس معصومیت سے اپنی انتخا بی مہم اور عوامی اجتماعات میں لہک لہک کر نادیدہ قوتوں اور خلائی مخلوق کانام لے کراُنہیں کھلے عام جس طرح تنقیدوں کا نشا نہ بنا رہے ہیں اَب اِن کے اِس عمل سے یہ اندازہ لگانا کو ئی مشکل نہیں رہا کہ اِس بار ن لیگ کا یہ پہلا الیکشن ہوگا جو یہ بغیر نادیدہ قوتوں اور خلائی مخلوق کے سہارے لڑے گی اگرواقعی ایسا ہوگیا جیساکہ آج نظر آرہاہے اور خیال کیا جارہاہے تو پھریقینی طورپر ن لیگ کا انتخابی نتیجہ توقعات کے برخلاف آئے گاجس کے لئے ایک بڑا امتحان اور چیلنج ہوگا اور یہیں سے اِس کے مستقبل کا پتہ چلے گا۔

بہرکیف آج جب کہ ن لیگ اپنے تئیں نادیدہ قوتوں پر عقا بی نظروں سے تنقیدیں جاری رکھے ہوئے ہے اِس طرح نظر نہ آنے والی قوتوں،خلائی مخلوق اور اداروں کے خلاف ن لیگ کی بیٹھے بیٹھائے محاذ آرا ئی اِسے کِدھر لے جاکرگرا ئے گی فی الحال ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا ہے مگر اِس سارے عمل میں اتنا اندازہ ضرورہے کہ سارانقصان ن لیگ کا ہی ہوگا۔اَب اِس صورتِ حال میں یہ بھی یاد رہے کہ جن نادیدہ قوتوں اور خلائی مخلوق کے خلاف نواز شریف جھوم جھوم کر لب کشا ئی کررہے ہیں یہی وہ ن لیگ ہے جس نے ہمیشہ انتخابات میں اِن ہی کے کاندھوں پر چڑھ حصہ کر لیا تب ہی ہمیشہ نتائج بھی اِس کے حق میں آئے اور یہ کسی نہ کسی طرح اقتدار سے چمٹی رہی ہے مگر آج پہلی بار ایسا ہوگا کہ ن لیگ بغیر نادیدہ قوتوں (اسٹیبلشمنٹ) کے انتخابات میں حصہ لے گی تو پھر نہ صرف اِسے بلکہ دنیا کو بھی ن لیگ کی اصل حقیقت کا لگ پتہ جا ئے گاکہ یہ کل اور آج تک کتنے پا نی میں تھی اور اِس کے سر پر کتنے بال تھے کون اِسے بنا سنوار کر ہیروبنا کر پیش کرتا رہااور یہ اندر ہی اندر اپنے ہی محسنیوں کے خلاف لاواپکاتی رہی ۔

جیسا کہ پچھلے دِنوں ساہیوال اور صادق آباد میں علیحدہ علیحدہ منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے نااہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے پھٹے ہوئے گلے کے ساتھ اپنے مخصوص معصومانہ لہجے میں کہا کہ’’میری نااہلی کے فیصلے کوووٹ سے باہر پھینک دیں میرے پیارے ہم وطنو، میرے باعزت اور میرے جان نثار ووٹروں سنو، میرا قصور بس اتنا سا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اور میرا اقامہ ہے بس اتنی تھوڑی سی بات پر چند افراد نے مجھے نااہل قرار دے دیاہے عوام کا ووٹ میرا واپسی کا راستہ ہے ، زرداری اور عمران اندرسے ایک ہیں دونوں کے درمیان سب کچھ طے ہے شرم کریں لوگوں کو بیوقوف نہ بنا ئیں عمران خان اور زرداری کو ووٹ دینادراصل نادیدہ قوتوں کو کامیاب کرانے کے مترادف ہوگا یہ روشن پاکستان کو پیچھے دھکیل رہے ہیں،لاڈلے کی دال نہیں گل رہی ، اَب وہ کچی فیل ہوگیاہے میرا مقابلہ بچے عمران خان اورسِیانے زرداری سے نہیں ہے بلکہ میرا مقا بلہ تو نا دیدہ قوتوں اور خلائی مخلوق ہے جو ستر سالوں سے نظر نہیں آتی ہے مگر مُلک کو نقصان پہنچا نے کے در پر ہے؛

آج نوازشریف جو کہہ رہے ہیں یہ اِن کا کھِسیان پت ہے مگر کیا نادیدہ قوتوں کو تنقیدوں کا نشا نہ بنا نے والے قائدن لیگ یہ بتانا پسند کریں گے کہ کیا واقعی نا دیدہ قوتیں عمران و زرداری کو کامیاب کروا کر روشن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیں گیں؟ آج جب نادیدہ قوتیں زرداری اور عمران کو اقتدار سونپ کر روشن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیں گیں تو پھرآپ یہ بھی بتائیں اِن قوتوں نے تمہارے سر پر ہاتھ پھیر کرکب تمہارے روشن پاکستان کو پیچھے دھکیلا؟ اگر نا دیدہ قوتوں کا کام روشن پاکستان کو پیچھے دھکیلناہی ہے تو پھرآپ یہ بھی تو بتا دیں کہ اِن قوتوں نے آپ سے کب کب روشن پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کی بات کی ہے؟ اگر آپ سے نا دیدہ قوتوں نے مُلک کو پیچھے دھکیلنے کی بات اور اشارہ نہیں کیا ہے تو پھرآج آپ یہ کیسے کہہ رہے ہیں کہ عمران و زرداری کو ووٹ دینا نادیدہ قوتوں کو کامیاب کرانے کے مترادف ہوگا یہ روشن پاکستان کو پیچھے دھکیل رہے ہیں؛

تاہم میرااپنا خیال یہ ہے کہ آج ہر پاکستا نی یہ نقطہ اچھی طرح سے جانتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خواہ نوازشریف ہوں کہ زرداری اور عمران ہوں گے الطافی سب ہوں کو روزِ اول سے نادیدہ قوتیں ہی چلاتی ہیں اور چلاتی رہیں گیں ہمارے یہاں اِن سے کسی خوش فہمی یا کسی کے بہکاوے کی بنا پر سیاست دانوں کا روٹھ جانا اپنی موت آپ مرنے کے مترادف ہے سو آج ضروری ہے کہ نوازشریف اور ن لیگ کا نادیدہ قوتوں کے خلاف اِس طرح صف آرا ہونا اور جگہہ جگہہ نظر نہ آنے والی خفیہ طاقتوں اور متحرک اداروں کے خلاف( ظاہر و باطن ) کی جا نے والی تنقیدوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے اُن محرکات کا بھی پتہ لگایاجائے آج جن کی بنیاد پر ن لیگ متوقع اگلے الیکشن سے قبل نادیدہ قوتوں اور اداروں کے خلاف چیخ چلارہی ہے تو پھر اِس کے خلاف تاریخ سزا سخت قدم ضرور اُٹھایا جائے تاکہ آئندہ کو ئی اداروں اور نادیدہ قوتو ں پر انگلیاں نہ اُٹھائے۔

آج ہمیں ضرور یہ مانناپڑے گا کہ ارضَِ مقدس پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت کو مُلک و قوم اور معیشت کے ساتھ پوری طرح مخلص ہونے اور ترقی و خوشحالی کی را ہ پر گامزن کرنے کا تمغہ نہیں دیا جاسکتاہے اِس پاک سر زمین کو ستر سالوں سے شرافیہ نے لوٹ کھایا ہے اِس عرصے کے دوران خواہ سِول حکمران ہو یا آمر سب ہی نے مُلک اور قوم کواپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لئے ثوابِ دارین سمجھ کر استعمال کیا اور ہنوز کررہے ہیں مگرآج جب احتسا بی اداروں کی جانب سے احتسابی عمل شروع ہوکر ختم نہ ہونے والے ٹائم فریم تک جاری ہے تو پھر جو احتسا بی شکنجے میں جکڑے جارہے ہیں او ر اپنے ظاہر و باطن بڑے اور چھوٹے سیاہ کرتوتوں کی بنا پر نااہل قرار پارہے ہیں آج یہی کرپٹ لوگ اور عناصرہی الیکشن سے قبل اپنی انتخا بی مہم کے دوران اپنی سُبکی مٹانے کے لئے اداروں کو تنقیدوں کا نشا نہ بنارہے ہیں کبھی مجھے کیو ں نکالا؟ کی بات کرتے ہیں توکبھی اپنی نااہلی کا ملبہ نادیدہ قوتوں کے سر پر ڈال کر عوام کے سا منے مگر مچھ کے آنسوبہارہے ہیں آج اگر یہ اپنے گریبان میں جھانکیں تو سب کیا دھرا اِن کا اپنا ہے اگر یہ جھوٹ اور دھوکہ دے کر اقتدار حاصل نہ کرتے تو کچھ بھی نہ ہوتا؛ (ختم شُد)

Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 971947 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.