خلائی مخلوق عامرخان کی فلم کے"PK"کی طرح ہے؟....یا ....
انگریزی فلموں کے "Aliens"کے جیسی ہے؟
خلائی مخلوق ....انسانیت کی دشمن ہے یا انسانوں کی محسن و محافظ ہے ؟
سیاست کا ”موگیمبو“خلائی مخلوق کے حوالے سے سچ کہہ رہا ہے۔یا؟
خلائی مخلوق کا نام ذہن میں آتے ہی ایک ایسی دشمن مخلوق کا تصور واضح ہوتا
ہے جو انسانوں کی دشمن ہے اور زمین کی تباہی چاہتی ہے۔ یہ تصور خلائی مخلوق
کے حوالے سے بنائی جانے والی ان ہالی وڈ فلموں کا پیداکردہ ہے جو سامراجی
ممالک ‘ سرمایہ دار طبقے اور اسلحہ ساز صنعت سے وابستہ قوتوں کے سرمائے سے
بنائی گئی ہیں اور ان میں خلائی مخلوق کو انسانوں اور زمین کا دشمن ثابت
کرکے دنیا بھر میں خوف پھیلایا کر انسانوں و زمین کے تحفظ کے نام پر اپنا
تیار کردہ اسلحہ و ٹیکنالوجی منہ مانگے دام پر فروخت کرکے نہ صرف دنیا کو
لوٹا گیا بلکہ دنیا کے وسائل ومعیشت پر بھی قبضہ کیا گیا ۔ اختیار و اقتدار
پر قبضہ کرکے ملک و قوم کو لوٹنے اورعوام کو غلام بنانے والے سامراجی کردار
کے حامل ظالم و استحصالی طبقہ سے تعلق رکھنے والے سیاستدان جو بالی وڈ فلم
"Terminator" اور "Terminator2" کی ولن خلائی مخلوق کی طرح انسان و انسانیت
کے دشمن اور ”موگیمبو “ کی طرح روپ بدلنے ‘ جھوٹ بولنے ‘ دھوکا دینے‘
سازباز و سازش کرنے اور اپنے مفاد کیلئے ہر ایک کو ذبح کرنے کے ماہرہیں خود
کو احتساب و سزا سے بچانے‘ اپنا اقتدارسلامت رکھنے ‘ عوام کو غلام بنائے
رکھنے اور ملک و قوم کو لوٹتے رہنے کا اختیار برقرار رکھنے کیلئے ”خلائی
مخلوق “ کا خوف پیدا کرکے عوام کو محافظ و منصف اداروں سے لڑاکر انتخابات
کو سبوتاژ ‘ جمہوریت کو ڈی ریل کرنا اور ملک میں خانہ جنگی پھیلانا چاہتے
ہیں ان کے اقتدار کا سورج بھی کبھی نہ ڈوبے ‘ ملک وقوم کو لوٹنے اور اس پر
مظالم ڈھانے کا اختیار بھی حاصل رہے ‘ لوٹی گئی دولت بھی واپس نہ کرنی پڑے‘
جمہوریت پرستی ‘ عوام دوستی و حب الوطنی کا خود ساختہ لیبل بھی ہمیشہ ان کے
ماتھے پر لگارہے اور وہ تمام جرائم کے باوجود بھی احتساب و سزا سے محفوظ
رہیں ۔ شاید وہ اپنی اس سازش میں کامیاب بھی ہوجاتے مگر افسوس کہ بالی وڈ
فلم انڈسٹری سے وابستہ ڈائریکٹر ‘ پروڈیوسرواداکار عامرخان نے بالی وڈ فلم
"PK" میں خلاقائی مخلوق پر لگائے جانی والی سامراجی تہمت کو دھوکردنیا کو
بتادیا ہے کہ خلائی مخلوق ہالی وڈ کی فلموں میں دکھائے جانے والے "Aliens"
کی طرح انسان دشمن نہیں بلکہ بالی وڈ فلم کے "PK" کی طرح دانا ‘ دانشور ‘
انسان دوست ‘ ظلم سے ٹکرانے ‘حق پر ڈٹ جانے والے اور تحفظ انسان و انسانیت
اور وطن و عوام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردینے والے مجاہدوں و محافظوں کا
نام ہے اسلئے انسانوں کو انسانیت کو اپنی اس خلاقائی مخلوق پر اعتمادو
اعتبار ہیں نہیں بلکہ فخر و غرور بھی ہے۔ عامر خان کی فلم "PK"سے سامنے آنے
والی خلائی مخلوق کے حقیقی کردار کے بعد اب جمہوریت کے کسی بھی نام نہاد
علمبردار یا سیاست کے موگیمبو کیلئے یہ ممکن نہیں رہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح
یا کسی بھی طور خلائی مخلوق کا خوف یا اس کیخلاف نفرت پھیلاکراپنے مفادات
کیلئے عوام کو محافظ و منصف اداروں سے لڑاکر خانہ جنگی پھیلاسکے ‘ انتخابات
کے بروقت انعقاد کو روک سکے یا جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے خواب کو پایہ
تکمیل تک پہنچاسکے کیونکہ اب عوام خلائی مخلوق سے نفرت نہیں بلکہ ان سے
محبت اور ان پر اعتبار و فخر کرتے ہیں ! |