رمضان کی آمد ہے

 اﷲ تعالیٰ کے انسان پر بے شمارنعمتیں ہیں جن کو انسان شمار نہیں کر سکتاانہی میں سے ایک نعمت رمضان المبارک کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ قمری مہینوں میں نواں مہینہ ہے اﷲ تعالیٰ نے اس مہینے کی نسبت اپنی طرف کی ہے اورفرمایاـ"رمضان شہر اﷲ"یعنی رمضان اﷲ کا مہینہ ہے اسی وجہ سے اس کو دوسرے مہینوں پر فوقیت ہے۔رمضان اﷲ تعالیٰ کا مہینہ ہے اس کا مطلب ہے کہ اﷲ کی رحمتیں موسلا دھا بارش کی طرح نازل ہوتی ہے۔حدیث مبارک میں آتا ہے رمضان ایک ایسا مہینہ ہے کہ اس کا اول حصہ میں اﷲ تعالیٰ کی رحمت برستی ہے اور درمیانی حصہ میں مغفرت کی جاتی ہے اور آخری حصہ میں دوزخ کی آگ سے آزادی حاصل ہوتی ہے۔یہ مہینہ بہت با برکت اور مقدس ہے اس مہینے میں ایک نیکی کا ثواب ستر گناہ بڑھ جاتا ہے اس مہینے میں شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے،جہنم کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔فرمان الہی!اے ایمان والو تم پر رمضان کے روزے فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے۔رمضان کی فرضیت کا مقصد یہ ہے کہ انسان تقویٰ داراور اﷲ سے ڈرنے والا ،بے حیائی سے رکنے والا،چوری،زنا اور ہرفحوش کام اور نفسیاتی خواہشات پر قابو پانے والا بن جائے۔ یہ بات بھی لازم نہیں ہے کہ رمضان شریف کی رحمتیں ا ور با برکتیں ہر انسان کو حاصل ہوں کیونکہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اس مہینے کو پالینے کے باجود بھی اس کی برکات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔اﷲ کی رحمت کی مثال بارش کی طرح ہے کہ جب بارش برستی ہے تو زرخیر اور بنجر زمین پر یکساں برستی ہے لیکن زرخیر زمین پر فصل اُگ جاتی ہے اور اس کے ثمرات اچھے ہوتے ہیں اور نتیجہ فائدہ مند ہوتا ہے جبکہ بنجر زمین اپنی حالت پر باقی رہتی ہے اور وہ بے سود ہوتی ہے ایسے ہی بہت سے روزہ دار ایسے ہوتے ہیں انکا سوائے پیاسے رہنے کے علاوہ اور کچھ نہیں یعنی وہ روزہ رکھ بھی فحوش کام نہیں چھوڑتے اور رمضان جیسے مہینے میں بھی اﷲ کی پکڑ میں رہتے ہیں۔رمضان المبارک کی فضیلت دوسرے مہینوں پر اس وجہ سے بھی ہے کہ اس بابرکت مہینے میں قرآن پاک نازل ہوا اور اس مہینے میں ایک رات ہے جس کو شب قدر کہا جاتا ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اﷲ کے نبیﷺ نے فرمایا:"اس رات کو آخری دس طاق راتوں میں اس کو تلاش کرو ـ" اس رات جو بھی دعا مانگی جاتی ہے وہ قبول کی جاتی ہے ۔روزے دار کے لئے دریا کی مچھلیاں دعا کرتی ہیں۔روزے دار کا ایک بہت بڑا اجر اﷲ تعالیٰ کی زیارت ہے جو اس کو روز محشر نصیب ہوگا۔جنت کے آٹھ دروازے ہیں ان میں سے ایک کام نام "ریان"ہے جو کہ خاص روزہ داروں کے لئے ہے وہ وہاں سے گزرے گئے۔اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے یہ مہینہ ہمیں اپنے دیئے ہوئے طریقوں پر گزارنے کی توفیق عطاء فرما۔آمین
 

Usama Ali
About the Author: Usama Ali Read More Articles by Usama Ali: 3 Articles with 2565 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.