"موہے عشق نچایا کر تھیا تھیا"(دسویں قسط )

صبا دل ہی دل میں شرمندہ ہو رہی تھی اس نے اس وقت عمران کو احساس دلایا کہ اس کے پاس ضرورت کی چیزیں اور کپڑے نہیں ہیں. عمران اسے مشہور و معروف شاپنگ سینٹر میں لے گیا. اس نے ذاتی دلچسپی لے کر صبا کو شاپنگ کروائی. اس نے صبا کو دو جوڑے بہت اصرار کرکے سرخ رنگ کے بھی دلوائے. صبا کو اندازہ ہوا کہ عمران کو اس پر سرخ رنگ پہنا ہوا بہت پهبتا ہے. شاپنگ کے اختتام پر عمران نے صبا سے پوچھا کہ اگر وہ آئس کریم کھانا پسند کرئے گی. صبا نے بے اختیار ہی اثبات میں سر ہلا دیا. عمران نے گاڑی ایک بڑے آئس کریم پارلر کے آگے گاڑی روکی. آئس کریم پارلر کا ماحول بہت ہی خوابناک تھا. عمران نے صبا کے لئے ٹوٹی فروٹی آئس کریم کا آرڈر دیا اور اپنے لئے کولڈ کافی منگوائی. صبا نے آئس کریم کھاتے کھاتے نظر چھپا کر عمران کا جائزہ لیا. صاف رنگ، کشادہ پیشانی، گہری آنکھوں اور چھ فٹ قد کے ساتھ وہ کافی پرکشش شخصیت کا مالک تھا. آئس کریم پارلر میں بیٹھے ہوئے صبا کو اندازہ ہوا کہ بہت سی خواتین اس کو عمران کے سنگ دیکھ کر رشک بهری نگاہوں سے تک رہی تھیں.صبا نے دل ہی دل میں اللہ کا شکر ادا کیا کہاں وہ کوٹھے سے زندہ نکلنے سے بھی مایوس تهی اور کہاں اللہ کی مہربانی سے وہ نہ صرف عزت سے بیاہی گئی تهی بلکہ اپنے مجازی خدا کے سنگ آئس کریم کها رہی تھی. عمران نے ہلکا سا کهنکارا اور صبا کو متوجہ کیا اور پوچھا
"اب گھر چلیں یا اور کچھ باقی رہ گیا ہے خریداری کے لیے؟ صبا نے انکار میں سر ہلایا. واپسی کے سفر میں عمران نے کشور کمار کے گانے لگا لیے. صبا کو اندازہ ہوا کہ عمران واقعی انتہائی نفیس مزاج شخص ہے.

عمران نے صبا کو مخاطب کر کے کہا :
"مجھے کشور کمار کی گائیکی بہت پسند ہے. میں جدید میوزک کا دلدادہ نہیں ہوں. آج کل ریمکس گانوں نے اصل گانوں کی خوبصورتی ختم کر دی ہے. "

صبا نے بے اختیار ہی جواب دیا :
"آپ کی میری پسند بہت ملتی جلتی ہے. "

عمران نے اس کو مسکرا کر
دیکھا. صبا کا دل ایک خوشگوار تال پر دھڑکنے لگا.(باقی آئندہ )

Mona Shehzad
About the Author: Mona Shehzad Read More Articles by Mona Shehzad: 168 Articles with 282330 views I used to write with my maiden name during my student life. After marriage we came to Canada, I got occupied in making and bringing up of my family. .. View More