نظامِ ہضم کی خرابیاں اور 5 آسان گھریلو ٹوٹکے

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارا نظامِ ہضم ہمارے جسم کے سب سے اہم ترین حصوں میں سے ایک ہے- اس نظام کا بنیادی کام ان غذائی اجزاﺀ کو جذب کرنا ہوتا ہے جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں- تاہم اگر اس نظام میں کوئی خرابی پیدا ہوجائے تو اس کے اثرات پورے جسم پر مرتب ہوتے ہیں- ہم یہاں آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیں جو نہ صرف نظامِ ہضم کی خرابیوں کو دور کرتے ہیں بلکہ اس میں بہتری بھی لاتے ہیں-
 

ادرک
ادرک نہ صرف آپ کے ہاضمے کے نظام کو مختلف مسائل سے بچاتا ہے بلکہ اس کی کارکردگی کو بہتر بھی بناتا ہے- ادرک کا استعمال متلی٬ قے٬ اپھارہ پن٬ بدہضمی اور ڈائیریا میں کمی لاتا ہے- ایک کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا ادرک 10 منٹ تک ابالیں- اس کے بعد ادرک چھان لیں اور پانی میں شہد شامل کرلیں- روزانہ 2 سے 3 وقت یہ چائے پئیں اور کمالات دیکھیں-

image


پودینہ
پودینہ بھی ایک ایسی حیران کن جڑی بوٹی ہے جو انسان کے ہاضمے کے نظام کو خرابیوں سے بچاتی ہے- پودینہ میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آنتوں کے درد اور ان کی سختی کے علاج کے حوالے انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہیں- اس کے علاوہ پودینہ متلی٬ قے٬ گیس اور اپھارہ پن سے بچاتا ہے- ایک چائے کا چمچ پودینے کے پتے ایک کپ پانی میں 10 منٹ تک ابالیں اور اسے چھاننے کے بعد ذائقے کے لیے اس میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرلیں- مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے روزانہ کم سے کم دو کپ یہ پانی پینا ہے-

image


سونف
سونف نظامِ ہضم میں پیدا ہونے والی خرابیوں کے علاج اور صحت کی بہتری کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہے- اس کا استعمال اکثر تیزابیت٬ سینے کی جلن اور بدہضمی کے علاج کے طور پر بھی کیا جاتا ہے- سونف کے طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے ہر کھانے کا بعد چبابا بھی جاسکتا ہے- اس کے علاوہ آپ سونف کی چائے بنا کر بھی پی سکتے ہیں-

image


سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ نظامِ ہضم کی دیکھ بھال اور بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے- بدہضمی٬ پیٹ درد اور سینے کی جلن جیسے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے یہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے- ایک کپ گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرلیں- بہترین نتائح حاصل کرنے کے لیے اس مرکب کو روزانہ دو سے تین مرتبہ ضرور استعمال کیجیے-

image

اسپغول
اسپغول کے اثرات پورے نظامِ ہضم پر مرتب ہوتے ہیں- اسپغول میں پایا جانے والا فائبر ہاضمے کے نظام کی کئی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور اسے بہتر بناتا ہے- اس کے علاوہ اسپغول گیس اور قبض کے مرض سے بھی نجات دلواتی ہے- ایک کپ دہی میں ایک کھانے کا چمچ اسپغول شامل کر کے کھانا آپ کے نظامِ ہضم پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Do you suffer from a bloated stomach? Does unwanted gas embarrass you when you are with your friends? Well, many people suffer from digestive problems. They are among the most irritating and embarrassing ailments that can occur.