پتھر دل لوگ

زندگی میں بعض دفعہ آپکا پالا بہت بے حس لوگوں سے پڑتا ہے ایسے لوگوں کو بے حس کہا جائے تو بے جا نہیں ھوگا۔

ایسے افراد کو بات تک کرنے کی تمیز نہیں ہوتی۔یہ بھی نہیں معلوم ہو تا کہ کس موقع پر کیا بات کہنی چاہیے ایسے لوگ زندگی کا روگ ہوتے ہیں جو آپکو گھن کی طرح چاٹ کھاتے ہیں اور آپکو پتہ بھی نہیں چلتا ۔زندگی میں ہر انسان مشکلات کو حل کرنے والا نہیں آتا۔کچھ لوگ مشکلات کو بڑھانے کے لئے بھی آتے ہیں ان لوگوں کا مقصد صرف آپکو تکلیف دینے کا ہوتا ہے۔ایسے لوگ آپکو تکلیف دیکر خوشی محسوس کرتے ہیں۔زندگی میں ہر انسان آپکے لئے آسانیاں لیکر نہیں آتا کچھ انسان آپکی زندگی میں سبق بن کر آتے ہیں جو آپکو ایسا سبق سکھاتے ہیں جو زندگی نے بہی آپکو نہیں سکھایا ہوتا اور وہ سبق تا عمر یاد رہتا ہے۔اسلئے میری آپ سے گزارش ہے کہ ایسے سنگ دل لوگوں سے دور ہی رہا جائے تو بہتر ہے۔ورنہ ایسے لوگ آپکی زندگی میں رہی سہی خوشیوں کو بھی نگل سکتے ہیں۔خدا تعالی ہم سب کو بے حس ہو نے سے اور بے حس لوگوں سے بچائے۔آمین۔
 

Ayesha Saeed
About the Author: Ayesha Saeed Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.