تحریر۔۔۔ ڈاکٹر فیاض احمد ۔۔۔ لندن
خودی کو کر بلند اتنا ہر تقدیر سے پہلے
کہ بندے سے خود خدا پوچھے بتا تیری راضا کیا ہے
آج کل کے دور حاضر میں لوگوں نے اپنے آپ کو اتنا مصروف زندگی کر لیا ہے کہ
ان کے پاس کھانا بنانے کے لئے بھی وقت نہیں ہے اور وقت بچانے کے لئے باہر
سے فاسٹ فوڈ کھانے کے عادی ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بہت سی ایسی
خطرناک بیماریاں لاحق ہونا شروع ہو گئی ہیں کہ ہمارے پیارے ہم سے جدا ہو
رہے ہیں ان فاسٹ فوڈ کی وجہ سے جسم میں نظام انہضام خراب ہونے کے ساتھ ساتھ
بہت سی قسم کے خطرناک جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں جن کو جسم سے نکلنا بہت مشکل
ہوگیا ہے جب ایک دفعہ یہ پیدا ہو جاتے ہیں تو پھر جسم سے نکالنا بہت مشکل
ہو جاتا ہے کیونکہ یہ ہماری غذا سے پروٹین اور دوسرے اجزاء سے اپنی خوراک
حاصل کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان سے بچاؤ ناممکن ہو جاتا ہے اور ہم آہستہ
آہستہ موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں سورۃالرحمن میں ارشاد باری تعالیٰ ہے
کہ’’ تم اپنے پروردگار کی کونسی کونسی نعمت کو جھٹلاؤ گے‘‘۔
اس آیات کریمہ کی روشنی میں خدا وند کریم کی طرف سے انسان کو لاتعداد
نعمتوں سے نوازا گیا جن میں سے ایک نعمت روزہ ہے جو عبادت کے ساتھ ساتھ
جسمانی اعضاء کی صفائی بھی کرتا ہے کیونکہ صرف روزے کی حالت وہ حالت ہوتی
ہے جس میں ہم کھاتے پیتے نہیں ہیں جس کی وجہ سے جسمانی اعضاء خاص طور پر
معدے کو سکون کرنے کے لئے کافی وقت مل جاتا ہے اور اس میں موجود زہریلے
مادوں کا بھی اخراج ہو جاتا ہے جیسا کہ ارشاد ہے کہ’’ اے مسلمانوں تم پر
روزے فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر کیے گئے تھے‘‘۔
اس مہینے کی برکات سے مستفید ہونے اور اﷲ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے دن
رات خدا وند کریم کی عبادت کرتے ہیں تاکہ ہمارا خدا ہم سے راضی ہو جائے اس
کے برعکس ہمارا خدا ہم سے کتنی محبت کرتا ہے اس لئے اﷲ تعالیٰ نے مسلمانوں
کو تحفے کے طور پر رمضان کا مہینہ عطا کیا اس مہینے کی فضیلت سے انسان اندر
سے یعنی بیماریوں سے صاف ہوجاتا ہے اور گناہوں سے بھی پاک ہو جاتا ہے روزے
ہمارے جسم میں موجود خون میں شکر کی مقدار کو کم کر دیتا ہے جس سے بلڈ
پریشر بھی کم ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں جسم کی چربی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو
جاتی ہے اسی دوران نظام انہضام جوسال بھر سے مختلف قسم کے فاسٹ فوڈ کا عادی
ہو چکا ہوتا ہے اسی دوران اس کو بھی سکون ملتا ہے اس کے ساتھ پھیپھڑے ،
انتڑیوں اور جسم کے دوسرے اہم اعضاء میں سے زہریلے مادے خارج ہونے اور
کمزور ہونا بھی شروع ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کو وافر مقدار میں پروٹین نہیں
مل پاتی اس کے نتیجے میں ہمارے جسم میں اتنی طاقت ہو جاتی ہے کہ بھوک لگنے
کے دوران ہمارا جسم ان کو خوراک کے طور پر استعمال کرتا ہے اور چند دنوں
میں ہی جسم سے ان کا خاتمہ ہو جاتا ہے اس کی علامت یہ ہے کہ شروع میں ہم
کمزوری محسوس کرتے ہیں یہ ہمارے اندر کی صفائی کا واضع ثبوت ہے اور اس کے
ساتھ ساتھ ہم کئی قسم کی بری عادات سے بھی اپنے آپ کو محفوظ کرتے ہیں لیکن
اس کے ساتھ ساتھ ہمیں کچھ احتیاط بھی کرنی چاہیے مثال کے طور پر جتنا ہو
سکے چکنائی والی چیزوں سے اور ضرورت سے زیادہ کھانے سے اجتناب کریں تازہ
پانی استعمال کریں کھجور اور تازہ پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں
اورجتن ہو سکے اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ ہمیں عبادت کے ساتھ ساتھ
بیماریوں سے نجات کا ذریعہ بھی دیا آئیے ہم سب مل کر اﷲ تعالیٰ سے دعا کرتے
ہیں کہ ہمیں اس ماہ رمضان کی فضیلت سے مستفید ہونے کی طاقت عطا فومائیں
آمین |