اِک دن تیری راہوں میں

بات ہو رہی تھی ٹرین کے سفر کی،،،جس میں بہت الگ الگ یا یوں کہہ لیں،،،کہ
کئی اقسام کے مسافر پائے جاتے ہیں،،،!!
پیرا سائٹ قسم کے مسافروں کو ہم ڈسکس کر چکے ہیں،،،!!

ہماری لسٹ میں دوسری قسم کے مسافروں کو،،،‘‘قبضہ مافیہ‘‘،،،کہاجاتا ہے،،،
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو ٹرین کی چھت کے سوا کوئی بھی خالی جگہ مل جائے
یہ وہاں قبضہ کرلیتے ہیں،،،باتھ روم تک ان کے ہاتھوں سے محفوظ نہیں ہوتے،،!!
آپ کے پاس ذرا آگے جانے کا کہہ کر بیٹھ جائیں گے اور آپ کی منزل آجائے گی
مگر یہ آپ کی برتھ پر ٹانگیں پسار کر خراٹے لیتے رہیں گے،،،ہر اسٹیشن پر اٹھ کر
ایسے ظاہر کریں گے جیسے یہی ان کی منزل ہے،،،!!

گاڑی کی وِسل بجتے ہی آنکھیں ایسے بند کرے گے،،،، جیسے حکومت عوا می
مسائل سے آنکھیں بند کرلیتی ہے،،،!!

خیر،،،،!!

یہ قبضہ مافیہ ایسے بی ہیو کرتے ہیں،،جیسے یہ سیٹ ہی کیا ٹرین ہی انہی لوگوں
نے بک کروائی ہوئی ہے،،،!!
جب آپ انہیں یاد کروائیں گے کہ آپ نے بھی اپنی سیٹ پر آرام کرنا ہے،،،تو ذرا سا
کھسک کر آپ کو دو انچ کی آفر کردیں گے،،،!! آپ شرمندگی یا بدبو کی وجہ سے،،،
اپنی آفر واپس لے لیں گے،،،!!

ہم نے اک دفعہ دو خوشنما سی خواتین کو ٹرین کے سٹیشن پر رکنےکے بعد جگہ دے
دی،،،یہ سوچ لیا کہ اگر ہمیں سیٹ پورے سفر کے لیے بھی قربان کرنا پڑی،،،تو آج ہم
کوئی کسر نہ چھوڑیں گے،،،
آخر ہم فٹ انسان تھے،،،بارہ گھنٹے کھڑے بھی رہ سکتے تھے،،،!!

ابھی ہم ان سب قربانیوں کا سوچ ہی رہے تھے،،،کہ ٹرین نے وسل دی اور چل پڑی،،،!!
وہ خوشنما خواتین تیزی سے دوڑ کر ٹرین سے اتر گئیں،اور دو مسٹنڈے ہماری چھوڑی
ہوئی جگہ پر چھوڑ گئیں،،،!!

ہم ویسے بھی ذرا لال ہیں اس حرکت کے بعد ہمارا خون اور بھی کھول اٹھا،،،ابھی ہم
تربوز جیسے لال ہونے ہی والے تھے مگر دونوں کی صحت،،،قد کاٹھ دیکھ کر ہم کونے
میں دُبک گئے،،،!!

اس میں ہماری انسلٹ کوئی بھی نہیں،،،مگر آپ سب کے لیے اک سبق ہے،،،مانیے
یا نہ مانیے،،،سوچ لیجئے پھر کونا بھی نہیں ملنا اگر مسٹنڈے تین ہوئے تو،،،!!
مرضی آپ کی،،،آپ کی سیٹ ہے،،،!!!
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1254739 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.