دنیا کے وہ ممالک جہاں کوئی ائیر پورٹ نہیں

دنیا کے 6 ممالک ایسے ہیں، جہاں کوئی ائیرپورٹ نہیں۔ان میں سے ایک ملک اطالوی شہر روم کے مرکز میں واقع دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ویٹیکن سٹی ہے جو چاروں طرف سے دیواروں سے گھری ہے اور اٹلی کے اندر ایک خودمختار ریاست ہے، جس کا مجموعی رقبہ 109 ایکڑ ہے، جو ائیرپورٹ سے محروم ہے، تاہم لوگ یہاں اطالوی دارالحکومت کے ذریعے آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔
 

image


اسی طرح دنیا کا پانچواں چھوٹاترین ملک سان مرینو کے ارگرد بھی اطالوی سرزمین ہے اور یہاں کے 33 ہزار سے زائد باسی ائیرپورٹ سے محروم ہیں،ہوائی سفر کے لیے نو میل دور اٹلی کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

دنیا کا دوسرا چھوٹا ترین ملک مناکو بھی یورپ میں ویٹیکن کے قریب ہی واقع ہے اور وہاں تک پہنچنے کے لیے فرانس کے نائس انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے تیسرے اور چوتھے چھوٹے ممالک کے اپنے ائیرپورٹس ہیں، مگر پانچویں (سان مرینو، جس کا ذکر اوپر ہوچکا) اور چھٹے لیختینستائن (سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ملک) اس سے محروم ہیں، یہاں کے باسیوں کو اپنے دارالحکومت سے 24 میل دور سوئٹزرلینڈ کے ایک ائیرپورٹ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
 

image


ایسی قسمت کا سامنا یورپ کے ایک اور ملک انڈورا کے باسیوں کو بھی ہے، جس کے ایک طرف اسپین اور دوسری طرف فرانس موجود ہے اور یہاں کے 84 ہزار کے قریب افراد کے لیے کوئی ائیرپورٹ نہیں، حالانکہ یہاں ہر سال ایک کروڑ سے زائد سیاح آتے ہیں، جو یہاں اسپین یا فرانس سے کسی گاڑی کے ذریعے پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔آخری ملک فلسطینی علاقہ جات ہیں، جہاں کوئی ائیرپورٹ نہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Out of the roughly 196 countries in the world, there are six countries that have no airport. Five of these countries are located within Europe. Listed in alphabetical order, these countries are Andorra, Liechtenstein, Monaco, San Marino, and Vatican City.