خوبصورتی

ہاتھ میں موبائل تھا کہ اچانک ایک تصویر رونما ہوی جس پر لکھا تھا کہ ایک تحقیق کے مطابق خوبصورت عورتوں کے شریکِ حیات جلدی مر جاتے ہیں مُجھے بڑا غصہ آیا کہ
موت کے اسباب کی کوئ کمی ہے جو آپ ایک اور لے آے نیند اُڑانے کے لئے

موت کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی

جہاں تک تعلق ہے
خوبصورت عورتوں کے شریک حیات کے جلدی مرنے کا تو وہ تو مرینگے ہی اور باقی بچنے والے اُن کی خوبصورتی پر مر مٹینگے

یہ تحقیق جو أے دن موبائل فون کی زینت بنی رہتی ہیں ان کی تحقیق بھی تو کرے کوئ
بات ہو رہی تھی کسی پر مرنے کی جس کے لئے ہی شاعر نے کہا تھا

مُجھے کیا بُرا تھا مرنا
اگر ایک بار ہوتا

اس شعر میں کچھ غیر آئینی ترمیم میں نےبھی کر ڈالی

تُم مجھے بتاو گے
کیا کرنا کیا نہیں کرنا
مرنے پر اعتراض نہیں
مُجھے اس طرح نہیں مرنا

بات ہو رہی تھی خوبصورت کی تو ہر عورت خوبصورت ہے بس دیکھنے والی نظر ہو اور دیکھنے والی نظر ہو تو خُدا کی بنائ ہوئ ہر تخلیق میں حُسن نظر آتا ہے
اور ظاہری حُسن سے آگے بڑھیں تو انسان کے اندر کا حُسن اور سوچ کی خیالات کی اخلاق کی خوبصورتی کہیں زیادہ کشش رکھتی ہے
اور آخر کار خوبصورتی سمیت ہر شے کو فنا ہے اور باقی رہنے والی ایک ہی زات ہے

کُلُ مَن عَلَیھَا فَان۔
وَیَبقیٰ وَجہُ رَِبّکَ زُوالجَلالِ والاِکرام

 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 262152 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.