سو لفظی کہانی...اعتراض

علامہ کوکب نورانی نے اعتراض اٹھایا کہ وہ قاری خلیل جاوید کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے.

کیونکہ قاری خلیل جاوید ڈاکٹر ذاکر نائیک کے موقف کی حمایت کرتے ہیں.

علامہ صاحب کو حرمتِ رسولؐ پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں

اب یا تو قاری خلیل بیٹھیں گے یا علامہ کوکب نورانی

لہذا قاری خلیل کی جگہ اہلحدیث عالم پروفیسر محمد یونس صدیقی کو بٹھادیا گیا.

علامہ کوکب نورانی پروفیسر محمد یونس صدیقی کے ساتھ بیٹھنے پر راضی ہوگئے

پروفیسر محمد یونس صدیقی کون؟

ارے وہی جن کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے چینل پیس ٹی وی پر پروگرام نشر ہوتا ہے.
 

علی راج
About the Author: علی راج Read More Articles by علی راج: 128 Articles with 117601 views کالم نگار/بلاگر.. View More