Xiao Cui پر پہلی نظر پڑتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے
ہم کسی 80 سالہ بزرگ کو دیکھ رہے ہیں لیکن حقیقت میں یہ ایک 18 سالہ نوجوان
ہے جو کہ نایاب طبی حالت کا شکار ہے- اس طبی حالت میں انسان کے چہرے کے
مسلز اور جلد لٹک جاتے ہیں-
|
|
Xiao Cui چین کے علاقے Harbin میں واقع ایک ہائی اسکول کا سینیر طالبعلم ہے
لیکن اسے دیکھ کوئی بھی اسے نوجوان طالبعلم ماننے کو تیار نہیں ہوتا جس کی
وجہ نوجوانی دور میں ہی بوڑھوں کی مانند دکھائی دینا ہے-
Xiao Cui کے مطابق اس تکلیف دہ طبی حالت کی علامات مڈل اسکول میں ہی ظاہر
ہونے لگی تھیں اور وہ اپنے دیگر کلاس فیلوز کے مقابلے میں کئی دہائی بڑا
لگنے لگا تھا-
ڈاکٹر بھی اس حالت کے حوالے سے کچھ بتانے سے قاصر ہیں کہ اور نہ ہی اس کے
اثرات کو روکنے کے بارے میں کچھ کہہ سکتے ہیں- نوجوان کے پاس اب اس کے سوا
کوئی آپشن نہیں ہے کہ وہ اس حالت میں بھی خود کو مثبت رکھے-
|
|
خوش قسمتی سے اس پراسرار بیماری نے Xiao Cui کی صحت پر کوئی منفی اثرات
مرتب نہیں کیے جبکہ Xiao Cui کا خاندان اور دوست بھی اس کا بھرپور ساتھ دے
رہے ہیں-
یہ نوجوان اپنے اسکول کے بہترین طلبا میں سے ایک ہے اور اسے دیگر کلاس فیلو
سپرمین کہتے ہیں-
|