ماہرین صحت کے مطابق زیادہ بھوک کا لگنا یا حد سے زیادہ
کھانا بھی ایک طرح کی بیماری ہے۔ تاہم بعض افراد ایسے بھی ہیں جنہیں نہ تو
شدید ترین بھوک لگتی ہے اور نہ ہی وہ حد سے زیاد کھانا کھاتے ہیں۔ ایسے
افراد اگرچہ کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہوتے، تاہم وہ ایسی عام غلطیاں کرتے
یا وہ ایسی عادتیں اپناتے ہیں، جس وجہ سے انہیں ہر وقت بھوکے رہنے کا احساس
ہوتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق بعض افراد کا رہن سہن، زندگی گزارنے کا
اسٹائل اور کھانے پینے کی عادتیں ایسی ہوتی ہیں، جن سے ان کی بھوک ختم ہونے
کے بجائے مزید بڑھ جاتی ہے۔ ڈان کے مطابق درج ذیل عادتیں ایسی ہیں، جن کی
وجہ سے انسان خود کو ہر وقت بھوکا محسوس کرنے لگتا ہے۔
|
نیند کی کمی
سوشل میڈیا کے اس دور میں زیادہ تر نوجوان نسل رات دیر گئے تک اسمارٹ فونز
یا دیگر آلات کو استعمال کرتی رہتی ہے، جس وجہ سے ان کی نیند پوری نہیں
ہوتی۔ نوجوان نسل کے علاوہ ادھیڑ عمر یا عمر رسیدہ افراد بھی مختلف وجوہات
کی بناء پر اپنی نیند مکمل نہیں کرتے، جس وجہ سے جہاں ان میں دیگر بیماریاں
پیدا ہوجاتی ہیں، وہیں ان میں بھوک کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے۔ |
|
پانی یا نمکیات کی کمی
بعض افراد میں نمکیات کی کمی پائی جاتی ہے، جس وجہ سے انہیں ہر وقت
غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق اگر نمکیات کی کمی کے شکار
افراد زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے کی کوشش کریں تو وہ ہر وقت بھوکے
رہنے کی شکایت کرنے سے بچ سکتے ہیں۔
|
|
پھلوں اور ڈرائی فروٹ سے دوری
بعض افراد پھل تو کھاتے ہیں لیکن وہ ناشپتی اور سیب جیسے پھلوں سمیت ڈرائی
فروٹ کا بھی کم استعمال کرتے ہیں، جس وجہ سے ان کی غذائی ضروریات نامکمل
رہتی ہیں اور ان سے دوری ہر وقت بھوک لگنے کا بھی ایک سبب ہے۔
|
|
فائبر کی کمی
پھلوں اور ڈرائی فروٹ کی طرح دلیہ، بریڈ اور اسی طرح اناج سے تیار شدہ
غذائیں کم سے کم استعمال کرنے والے افراد بھی ہر وقت بھوک محسوس کرتے ہیں۔
|
|
ہر وقت نمکین غذائیں کھانا
متعدد افراد ہر وقت چپس، پاپڑ اور سلانٹی سمیت دیگر نمکین غذائیں کھاتے
رہتے ہیں، جو بھوک بڑھانے کا سب سے بڑا سبب ہیں۔ |
|
جلد بازی میں کھانا
بعض افراد وقت کی کمی یا کام میں مصروفیت کے باعظ کھانا کھانے میں جلد بازی
کرتے ہیں، جس وجہ سے ان کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتیں اور وہ بھوک کا
شکار ہوجاتے ہیں۔ |
|
ائیرکنڈیشنڈ میں زیادہ وقت گزارنا
ائیر کینڈیشنڈ یقینا گرمیوں سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے، لیکن اس میں
زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے والے افراد بھوک کا شکار ہوجاتے ہیں اور انہیں
جلدی بھوک لگتی ہے۔ |
|