بنکاک جانے والے ان پرکشش مقامات پر ضرور جائیں

بنکاک حقیقی معنوں میں آپ کو مصروف رکھنے کے لیے ایک بہترین مقام ہے- درحقیقت یہاں آپ ہفتوں گزار کر بھی ہر چیز نہیں دیکھ سکتے یا ہر پرکشش مقام کی سیر نہیں کرسکتے- بنکاک تھائی لینڈ کا دارالحکومت ہے اور اس شہر میں شاپنگ مالز سے لے کر مندر تک اور پرکشش مقامات سے لے کر معلوماتی میوزیم تک ہر قسم کی سہولت موجود ہے- اسی مناسبت سے ہم یہاں بنکاک کے چند پرکشش مقامات کا ذکر کرنے جارہے ہیں جن کی سیر بنکاک جانے والے سیاحوں کو لازمی کرنی چاہیے-
 

Jim Thompson’s House
جم تھامسن ہاؤس بنکاک کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے- اس گھر کے اندر گھر کے مالک کی زندگی کی جھلک کے علاوہ بنکاک کے روایتی آرٹ اور فنِ تعمیر کی چمک دمک بھی دیکھی جاسکتی ہے- یہ ایک تفریح سے بھرپور معلوماتی گھر ہے جس کے اطراف میں خوبصورت باغات بھی قائم ہیں- اس کے علاوہ یہاں ایک پرکشش تالاب بھی ہیں جس میں مچھلیاں رکھی گئی ہیں- جم تھامسن ایک امریکی کاروباری شخصیت اور آرکیٹیکٹ تھے-

image


Lumpini Park
بنکاک کا لیومینی پارک اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ نیویارک کا سینٹرل پارک- یہ بنکاک کا ایک بڑا عوامی پارک ہے- یہ بنکاک کا ایک ایسا مقام ہے جہاں آپ شہر کے شور و غل سے بچ کر کچھ وقت پرسکون انداز میں گزار سکتے ہیں- یہ ایک وسیع مقام ہے جہاں چاروں جانب پھیلی ہریالی آپ کی جسم کو ترو تازگی بخشتی ہے- اس پارک میں صبح سویرے مقامی افراد چہل قدمی کے لیے آتے ہیں- پارک میں ایک مصنوعی جھیل بھی بنائی گئی ہے جس میں کشتی کے سفر سے بھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے-

image


Chatuchak Weekend Market
یقیناً دوسرے ملک کی سیر کو جانے والے سیاح وہاں خریداری کا شوق بھی پورا کرتے ہیں- اس مقصد کے لیے بنکاک میں متعدد شاپنگ مالز اور مارکیٹیں واقع ہیں لیکن ان میں سب سے مشہور Chatuchak Weekend نامی مارکیٹ ہے- یہ ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جو بنکاک کے سب سے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے- اس مارکیٹ میں مختلف اشیاﺀ کے 15 ہزار اسٹال قائم ہیں- یومیہ دو لاکھ افراد اس مارکیٹ میں خریداری یا سیر کے لیے آتے ہیں- یہ مارکیٹ ہفتے میں صرف دو دن ہفتہ اور اتوار کو کھلتی ہے- البتہ اس کا ایک حصہ Jatujak پلازہ روزانہ کھلتا ہے-

image


Chao Phraya River
یہ دریا بنکاک کا دل ہے جو کہ اس شہر کی دلچسپی کو دوگنا کرتا ہے- دریا کی سیر کرنے والوں کے لیے فیریز کی سہولت بھی موجود ہے- اس کے علاوہ یہاں متعدد ہوٹل بھی موجود ہیں- یہ ایک انتہائی خوبصورت اور پرسکون مقام بھی ہے- یہ دریا بنکاک کے پرکشش مقامات کی سیر کرنے کا بہترین راستہ بھی ہے-

image

Khao San Road
یہ ایک مختصر سڑک ہے لیکن اس کا شمار شہر کی مقبول ترین سڑکوں میں کیا جاتا ہے- یہ ایک تفریح سے بھرپور اور دوستانہ ماحول کی مالک سڑک ہے- اس سڑک تک پہنچنے کے لیے آپ کو بس کا سفر کرنا پڑتا ہے جو کہ تھائی لینڈ کے مختلف حصوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں- اس سڑک پر کئی ایسے اسٹور قائم ہیں جہاں سے انتہائی سستے داموں میں مختلف اشیاﺀ خریدی جاسکتی ہیں- یہ تھائی فوڈ کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک بہترین مقام ہے-

image

Bangkok National Museum
یوں تو بنکاک میں متعدد میوزیم موجود ہیں لیکن اگر آپ تھائی تاریخ اور آرٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں بنکاک نیشنل میوزیم کا دورہ کرنا نہ بھولیں- یہ جنوب مشرقی ایشیاﺀ کا سب سے بڑا میوزیم بھی ہے- تاہم اس میوزیم کی مکمل سیر کرنے کے لیے آپ کو چند گھنٹے درکار ہوتے ہیں-

image

Chinatown
چائنا ٹاؤن بنکاک کا مشہور ترین سیاحتی مقام ہے جو کہ کھانوں کی جنت بھی ہے- یہاں کے مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہتر وقت غروبِ آفتاب کے بعد کا ہوتا ہے- دن کے وقت یہ ایک انتہائی مصروف ترین مقام ہوتا ہے جہاں خریداروں کا رش رہتا ہے- یہاں سونے کا کاروبار کرنے والوں کی متعدد دکانیں موجود ہیں-اس کے علاوہ چائنا ٹاؤن کے اطراف میں چینی مندروں کی بھی بھرمار ہے جن کی سیر کو آنے افراد کی تعداد بھی بہت بڑی ہوتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Bangkok literally has hundreds of things to keep you busy. You can actually spend many weeks here and yet not see everything. The capital city of Thailand has something for all, from its shopping malls and markets to its temples, palaces, museums, nightlife and grand architecture. So, if you are stuck and are wondering what to do in Bangkok then continue reading and learn about the top Bangkok attractions.