کراچی کی عوام ہمیشہ ایسے نئے مقامات کی متلاشی نظر آتی
ہے جہاں وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ مل کر بھرپور تفریح کرسکے- اور
کراچی کے شہریوں کی سیر و تقریح سے وابستہ اسی محبت نے انہیں اب ایک
خوبصورت مقام فراہم کردیا ہے جسے “ چائنا پورٹ“ کہا جاتا ہے-
|
|
چائنا پورٹ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ڈولمین مال سے کچھ فاصلے پر
بنایا گیا ہے- اور سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی اس پورٹ کی خوبصورت تصاویر
نے ہر کسی میں اسے دیکھنے کا شوق پیدا کردیا ہے-
چائنا پورٹ کا اصل نام Pakistan Deep Water Container Port ہے لیکن اسے یہ
نام اس لیے دیا گیا ہے کہ اس مقام کو پاکستان پورٹ ٹرسٹ اور ہانگ کانگ سے
تعلق رکھنے والی Hutchison Ports نامی کمپنی کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے-
|
|
اس سمندری مقام پر بنائی جانے والی گزر گاہ کو منفرد شکلوں کے پتھروں نے
گھیر رکھا ہے جنہیں Tetra-Pods کہا جاتا ہے اور یہ لہروں سے بچاتے ہیں- یہ
منفرد پتھر اور یہاں نیلے رنگ کا شفاف پانی عوام کے علاوہ سیاحوں اور
فوٹوگرافروں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتا ہے-
|
|
اگرچہ اس مقام کو گوگل میپ پر تلاش نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن جو افراد یہاں
کی سیر کا شوق رکھتے ہیں وہ مندرجہ ذیل میں موجود ویڈیو سے مدد حاصل کرسکتے
ہیں-
|
|
ایک افسوسناک بات یہ بھی ہے کہ پاکستانی عوام اس خوبصورت مقام کا خیال
رکھنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے- اس جگہ کی سیر کے لیے آنے والے افراد جہاں
ایک جانب سمندر میں کچرا پھینک کر اسے آلودہ کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف
منفرد پتھروں پر پان بھی تھوکا جارہا ہے جس سے گندگی تیزی سے پھیل رہی ہے-
|
|
ایسی صورتحال میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ “ کیا ہم
واوقعی ایسے خوبصورت مقامات کے قابل ہیں؟“-
|