شوق کا مول نہیں٬ چائے کی نایاب اور مہنگی ترین اقسام

ہم میں سے اکثر افراد کے دن کا آغاز چائے کے کپ سے ہوتا ہے- یہاں تک کچھ لوگ تو چائے کے اتنے شوقین ہوتے ہیں کہ وہ جب تک انہیں صبح چائے نہ ملے ان کی آنکھیں اور دماغ کام ہی نہیں کرتے- لیکن ہم جو چائے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں وہ جان کر ہی بغیر چائے پیے بھی آپ کا دماغ کام کرنا شروع کردے گا- جی ہاں ہم آپ کو دنیا میں چائے کی ایسی اقسام کے بارے میں بتائیں گے جو انتہائی نایاب اور بیش قیمت ہیں-
 

Tienchi Flower Tea
یہ چائے چین میں پیدا ہوتی ہے لیکن دنیا بھر میں مشہور ہے- یہ ایک صحت بخش چائے ہے اور اپنی طبی خصوصیات کی بنا پر بےپناہ مقبولیت رکھتی ہے- اس چائے کی پتیوں کو بے خوابی اور الرجی جیسی بیماریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- تاہم یہ ایک مہنگی چائے ہے اور اس کی قیمت 170 ڈالر فی کلو گرام ہے-

image


Gyokuro
یہ سبز چائے کی ہی ایک قسم ہے اور جاپان کے ضلع Uji میں اس کی پتیوں کے بغیر پیسے پیش کیا جاتا ہے- اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اور یہ ایک مخصوص خوشبو کی مالک ہوتی ہے- یہ چائے 2 سے 3 ہفتوں کے دوران کٹائی کے قابل ہوجاتی ہے- یہ بھی ایک مہنگی چائے ہے٬ اسے فی کلو گرام 650 ڈالر کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے-

image


Poo Poo Pu-Erh Tea
چائے کی یہ قسم چین کے صوبے یونان میں پائی جاتی ہے- یہ سیاہ چائے بہترین ذائقے کی حامل ہوتی ہے اور دنیا بھر میں اسے شفایابی کی خصوصیات کے حوالے سے جانا جاتا ہے- اس چائے کی قیمت فی کلو گرام 1 ہزار ڈالر ہے-

image


Silver Tips Imperial Tea
یہ مغربی بنگال کے علاقے Darjeeling میں کاشت کی جانے والی سب سے مہنگی چائے ہے- اسے Makaibari Tea Estate پر کاشت کیا جاتا ہے جس کی مالک کمپنی کو لکشمی ٹی کے نام سے جانا جاتا ہے- اس چائے کی خوشبو اور ذائقہ دونوں ہی لطیف ہوتے ہیں- عام طور پر یہ چائے 400 ڈالر فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کی جاتی تھی- سال 2014 میں تین خریداروں نے سے 1850 ڈالر کے عوض فروخت کیا-

image

Yellow Gold Tea Buds
یہ مہنگی ترین چائے کہلاتی ہے کیونکہ اس کی پتیوں پر 24 قیراط سونا چڑھا ہوتا ہے- یہ انتہائی نایاب چائے ہے جسے صرف ایک مقام پر سال میں ایک بار کاشت کیا جاتا ہے- اس چائے کو صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے- اس چائے کی قیمت 3 ہزار ڈالر فی کلو گرام ہے-

image

Dà Hóng Páo Tea
یہ ایک خاص چائے ہے کیونکہ اسے شاہی چائے ہونے کا درجہ حاصل ہے- یہ چائے چین کے Wuyi نامی پہاڑوں میں کاشت کی جاتی ہے- لوگوں نے اس چائے کی طبی خصوصیات کو اس وقت جانا جب بیمار منگ حکمران کا اس چائے کی مدد سے علاج کیا گیا- یہ بادشاہ اس حد تک اس چائے سے متاثر ہوا کہ اس نے Dà Hóng Páo کی جھاڑیوں کو لال شاہی تختوں سے ڈھکنے کا حکم جاری کردیا- اس چائے کو فی کلو گرام 1.2 ملین ڈالر کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Most of us start our day with a cup of tea. And cannot even imagine a single day without sipping on at least a few cups. If you are a tea lover then you perhaps do not settle for just any tea but are always in the search of the best. You check the quality of the leaves, how strong it is, what kind of flavors it offers, and then select the best even if you have to pay a little extra.