الیکشن 2018 قریب قریب ہیں آئیندہ دو سے تین ماہ کے بعد
الیکشن متوقع ہیں الیکشن سے پہلے تمام پارٹیوں نے جلسے جلوسو ں کا آغاز کر
دیا ہے اور ہر پارٹی سربراہ پاکستانی عوام سے بلند و بانگ دعوے کرنے میں
مصروف ہیں یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ عوام کو بے وقوف بنانے میں لگے ہوئے
ہیں کوئی پاکستان کو ایشن ٹائیگر بنانے کا دعویٰ کرتا ہے کوئی ملک میں
تبدیلی لانے کا دعویٰ کرتا ہے کوئی کچھ تو کوئی کچھ کہہ رہا ہے پاکستان کو
بنے ہوئے 70سال سے زائد کا عرصہ گذر چکاہے ہم آج تک ان حکمرانوں کے دعوؤں
پر یقین کرتے چلے آ رہے ہیں لیکن ابھی تک عملی جامہ پہنانے میں پوری طرح
کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا کیونکہ ابھی تک ایک عام آدمی غربت کی زندگی گزار
رہا ہے ایک عام آدمی تعلیم سے دور ہے ایک عام آدمی بیماری کی حالت میں سسک
سسک کر مر جاتا ہے ایک عام آدمی بے روز گار ہے ایک عام آدمی مہنگائی کا
ستایا ہوا ہے آئے دن ملک میں پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں توانائی کے
بحران پر ابھی تک پوری طرح قابو نہیں پایا جا سکا ہے اگر عوام کی بات کرتے
ہیں تو عوام کے لئے سوچنا بھی ہو گا اب عوام کو بھی باشعور ہونا ہو گا اپنی
بات کو منوانا ہو گا الیکشن سے پہلے امیدوار عوام پر صدقے جاتے ہیں لیکن
جیسے ہی الیکشن ختم ہوتے ہیں تو تو کون اور میں کون والی بات ہو جاتی ہے اب
عوام کو بھی دیکھنا ہو گا کس امیدوار نے ان سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں
وہی آئیندہ بھی آپ کے ووٹ کا حقدار ہو گا بلند بانگ دعوے کر کے عوام سے دور
رہنے والوں کو آپ مسترد کر دیں کیونکہ آپ کے ووٹ میں اتنی طاقت ہے کہ آپ
ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں آپ اپنی قسمت میں تبدیلی لا سکتے ہیں اگر اس بار
بھی آپ سے کوئی غلطی ہو گئی تو پھر آنے والی نسلیں آپ کو کھبی بھی معاف
نہیں کریں گی آپ کا ووٹ ملک کی امانت ہے اسے سوچ سمجھ کر استعمال میں لائیں
کوئی بھی ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتا صرف اور صرف آپ ہی تبدیلی لا سکتے
ہیں کیونکہ اب تک جتنے بھی حکمران آئے انھوں نے اپنی تجوریاں بھری ہیں اور
عوام کو لوٹا ہے ملک کو لوٹا ہے آخر کب تک ہم یونہی لٹتے رہیں گے ہمیں ایک
ایماندار ،سچے اور کھرے مسلمان حکمران کی ضرورت ہے جو واقعی ہی دل میں عوام
کی محبت رکھتا ہو جسے اپنے ملک سے محبت ہو ہمیں ایسے حکمرانوں کی ضرورت
نہیں جو جھوٹ پر مبنی سیاست کرتے ہوں جو عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہوں جو
عوام اور ملک کے بھلے کی بجائے اپنا بھلا سوچتے ہوں ایسے حکمرانوں کو اب
خدا حافظ کہنے کا وقت آ گیا ہے اگر اس بار بھی ہم نے کوئی غلطی کی تو پھر
ملک کو مزید کرپٹ حکمران نہ صرف نقصان پہنچائیں گے بلکہ ایسے حکمران ملک کے
لئے بھی خطرہ بن سکتے ہیں ہمیں یہ حکمران سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کر لیتے
ہیں اور ملک کو ناتلافی نقصان پہنچاتے ہیں جس سے ملک ترقی کرنے کی بجائے
مزید پیچھے چلا جاتا ہے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہی ملک پر قرضوں کا بوجھ
بڑھتا جارہاہے قرضے بڑھنے سے ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے امن و مان کی فضا
خراب ہو جاتی ہے ہمارا ملک پاکستان کسی بھی ملک سے کم نہیں ہے اور اس میں
ترقی یافتہ ملک بننے کی صلاحیت موجود ہے ہمارے نوجوان کسی بھی ترقی یافتہ
ممالک کے نوجوانوں سے ہر گز پیچھے نہیں ہیں صرف ایک بااصول،سنجیدہ اور محب
وطن حکمران کی ضرورت ہے جو ملک کو اور اس کے نوجوانوں کو صحیح راہ پ دکھا
سکے پھر دیکھیں ملک کیسے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرتا ہے میری دعا ہے
کہ اﷲ تعالیٰ ہمیں ایسا حکمران نصیب کرے جو ملک اور عوام کے لئے کسی معجزہ
سے کم نہ ہو آمین
اب کوئی بھی پارٹی بر سر اقتدار آئے اسے صرف اور صرف پاکستان کی مفاد کے
لئے کام کرنا ہو گا اسے اپنی عوام کے ووٹ کا پاس رکھنا ہو گا اور صرف عوامی
کام کو ترجیح دینی ہو گی تا کہ غربت کے ستائے عوام بھی دو دن سکھ کا سانس
لے سکیں اگر آپ نے اس بار بھی عوام سے جھوٹے وعدے کئے تو خدا آپ کو کھبی
بھی معاف نہیں کرے گا اﷲ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو ملک پاکستان کی خدمت
کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
|