چند جڑی بوٹیوں کے حیرت انگیز فوائد٬ ضرور استعمال کریں

موجودہ دورمیں جبکہ دنیا کافی ترقی کرچکی ہے لیکن کئی سوسال گزرنے کے باوجود بھی جڑی بوٹیوں کے فوائد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ حتٰی کہ اب سائنس بھی صحت کے حوالے سے جڑی بوٹیوں کی طاقت کو تسلیم کرتی ہے۔ درد کو کم کرنے، ٹھنڈ اور فلو سے بچانے اور دیگر سنگین مسائل جیسے دل کے امراض، الزائمر، ایگزیما یہاں تک کہ کینسر جیسی مہلک بیماری میں بھی ان کا استعمال مفید ثابت ہو رہا ہے۔ ویسے تو آپ لوگ گھریلو علاج میں کافی جڑی بوٹیوں کے استعمال اور ان کے فوائد سے آگاہ ہوں گے لیکن ذیل میں چند جڑی بوٹیوں کا ذکر ہے جن کا چھوٹے موٹے گھریلو مسائل سے نمٹنے کے لئے ہر گھر میں ہونا بہت ضروری ہے۔
 

ایلوویرا
صحت ہو یا خوبصورتی دونوں ہی حوالوں سے ایلوویرا کا استعمال بہت مشہور ہے۔ مصری اور چائنیز اسے زخموں کو بھرنے، جلنے پر مرہم اور بخار کو کم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ایلو ویرا میں الزائمز، وٹامنز، منرلز اور امینو ایسڈ موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ایک مؤثر اور قدیم ہربل دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

image


پودینہ
پودینہ مختلف کھانوں میں ذائقہ اورخوشبو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مغربی ثقافت میں صحت کے حوالے سے اس کا استعمال بہت مقبول ہے۔ یہ پیٹ کے امراض اور نظام انہضام کو درست کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی خوشبو منہ میں موجود گلینڈ اور ہضم کرنے والے انزائمز کو فروغ دیتی ہے۔ یہ خون صاف کر کے جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

image


میتھی دانہ
یہ کھانوں میں استعمال کے حوالے سے کافی مقبول ہے۔ یہ نہ صرف اپنے ذائقے بلکہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے جانی مانی جاتی ہے۔ اسے بھوک کی کمی، پی ایم ایس اور مینو پاس کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ حالیہ ریسرچ کے مطابق یہ خون میں گلوکوز کی سطح کوکم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔اگر اسے مقررہ مقدار میں استعمال کیا جائے تویہ صحت کے لیے فائدہ مند رہتاہے۔

image


ادرک
مختلف فوائد کی حامل ہونے کی وجہ سے ادرک کو ہزاروں سالوں سے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف مخصوص ذائقہ فراہم کرتا ہے بلکہ پیٹ کے مختلف امراض جیسے ڈائیریا،گیس،متلی،الٹی، بھوک کی کمی اور صبح ہونے والی متلی سے بچاتا ہے۔تاہم دیگر ادویات کے ساتھ اس کا استعمال نہایت احتیاط اور درست مقدار میں کرنا بے حد ضروری ہے۔

image

لہسن
لہسن ادویاتی خصوصیات کا حامل ہے اسی لئے ہزاروں سالوں سے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ خون کے نظام جیسے ہائی اور لو بلڈ پریشر اور دل کے امراض جیسے کولیسٹرول، ہارٹ اٹیک، شریانوں کی سختی اور خون کے بہاؤ میں کمی جیسے مسائل سے بچاتا ہے۔ کینسر جیسے مرض میں بھی اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔

image

ہلدی
ہلدی ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔ اس کا استعمال نہ صرف کھانوں بلکہ دواؤں میں بھی کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا مرکب ہے جو ماحولیاتی زہریلے مادوں کو جو سرطان پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں جسم سے خارج کرتا ہے۔ اسے ساتھ ساتھ سوزش، جوڑوں کا درد، دل کی حفاظت، ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ، کینسر اور ذیابیطس سے بچاؤ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

image

بشکریہ:(ایچ ٹی وی)

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

There’s compelling evidence that several herbs may help manage some chronic conditions (though it’s always smart to talk with your doctor). What’s not to love? Here we’ve gathered eight of the healthiest herbs enjoyed around the world.