پروٹین سے متعلق 5 غلط فہمیاں اور اصل حقائق

ہمارے جسم کو پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ مسلز کی افزائش٬ ٹشو کی مرمت٬ جلد اور خون کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- ہمارے جسم کو روزانہ پروٹین کی ایک مخصوص مقدار کی ضرورت ہوتی ہے- لیکن ہم پروٹین کے حوالے سے کئی قسم کی غلط فہمیوں کا شکار ہیں جس کی وجہ سے یا تو ہم پروٹین کا اضافی استعمال کرنے لگ جاتے ہیں یا پھر بالکل ہی نہیں کرتے- ہم یہاں پروٹین سے متعلق چند غلط فہمیوں اور اصل حقائق کا ذکر کریں گے جو آپ کو صحت مند رکھنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں-
 

وزن میں کمی
اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ایسی غذاؤں کا استعمال کم کیجیے جن میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہو- پروٹین والی غذائیں آپ کا وزن کم کرنا مشکل بنا دیتی ہیں- اتنا ہی پروٹین استعمال کیجیے جتنا کہ آپ کے جسم کو ضرورت ہے-

image


گردوں کی بیماری
اضافی پروٹین جسم میں داخل کرنا بھی آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے- اضافی پروٹین گردوں کی بیماریاں لاحق ہونے کا سبب بن سکتے ہیں- اگر آپ میں گردوں کی یا پھر جگر کی بیماری کی تشخیص ہوتی ہے تو پھر آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کر کے اپنے جسم کے لیے پروٹین کی مطلوبہ مقدار کے حوالے سے بھی جاننا چاہیے-

image


سبزیوں کا استعمال
ایسے افراد جو صرف سبزیاں کھاتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے اس طرح وہ جسم کے لیے پروٹین کی مطلوبہ مقدار حاصل نہیں کرسکتے- انہیں مچھلی٬ دال٬ چاول اور خشک میوہ جات کو بھی اپنی غذا میں لازمی شامل کرنا چاہیے- ایسی غذا کھانی چاہیے جو متوازن ہو اور اس میں تمام غذائی اجزاﺀ شامل ہوں-

image


پروٹین سپلیمنٹ
اگر آپ کے جسم کو پروٹین کی مطلوبہ مقدار حاصل ہورہی ہے تو پھر پروٹین سپلیمنٹ کے استعمال کی ضرورت نہیں ہے- آپ کو طبی ماہرین سے یہ ضرور جاننا چاہیے کہ آپ کے جسم کو پروٹین کی کتنی مقدار کی ضرورت ہے اور وہ کیسے حاصل ہوسکتی ہے- ہر انسانی جسم میں پروٹین کی مطلوبہ مقدار میں فرق ہوتا ہے- اور اس مقدار کا انحصار عمر٬ جنس٬ پیشہ اور طرزِ زندگی پر ہوتا ہے-

image

صرف مسلز ہی نہیں
پروٹین صرف مسلز کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ یہ ہڈیوں٬ بالوں اور جوڑوں کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے- یہاں تک کہ ایل ڈی ایل اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کا انحصار بھی پروٹین پر ہی ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور خون میں شامل گلوکوز کو بھی باقاعدگی کے ساتھ رکھتا ہے- مجموعی طور پر پروٹین پورے جسم کے لیے اہم ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Our body needs protein, for muscles to grow, tissues to repair and building blocks of cartilage, skin, and blood. Considering the importance of protein, we are ought to take a specific amount of this essential nutrient in our day to day life. However, by believing a few myths about protein, we may cut back on its consumption, which in turn, could affect our well being. Here, we have mentioned a few myths about protein which you must dispel.