بیمار معاشرہ

میرا ووٹ میرے پاکستان کی بقا ھے لہذا مفاد, ذات برادری, قبیلہ سے دور بہت دور ھو کر 25 جولائی کو میرا ووٹ میرے پاکستان کے لیے ھو گا....

پاکستان کی بقا ؤ بہتری کے 25 جولائی 2018 کو آپکا اپنے گھر سے اپنی راۓ دینے کے لیے, اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے,اپنے حکمران منتخب کرنے کے لیے ,غربت ختم کرنے کے لیے, قدم بڑھانا ھو گا... ووٹ کی شرعی حیثیت کم اَز کم ایک شہادت کی ہے جس کا چھپانا بھی حرام ہے اَور اُس میں جھوٹ بولنا بھی حرام ،اُس پر کوئی معاوضہ لینا بھی حرام، اُس میں محض ایک سیاسی ہار جیت اَور دُنیا کا کھیل سمجھنا بڑی بھاری غلطی ہے۔
ووٹ امانت ہے اس کا صحیح استعمال اسلامی فریضہ ہے۔اس اسلامی ذمہ داری کو ذاتی مفاد پرستی، سڑکوں، گلی کوچوں، کھمبوں، ٹرانسفارمروں ,نالیوں, ٹف ٹائل اور آلوپیاز کی بھینٹ نہ ھونے دیں, میرا ملک پاکستان میں اس وقت حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ براۓ مہربانی انتخابات میں ووٹ استعمال کرتے وقت اس کو خالص دنیاوی معاملہ سمجھے ، حالانکہ ووٹ امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال دینی فریضہ ہے۔ اگر اہلِ وطن نے اس دینی امانت اور اسلامی فریضہ کی ادائیگی میں ہمیشہ کی طرح ذات برادری, تعلق واسطہ, ذاتی مفاد پرستی کو دفن نہ کیا اور ووٹ اپنی مرضی سے کاسٹ کرنے میں سُستی اور کاہلی برتی تو یاد رکھنا اہل وطن پھر نہ ملک کا کوئی طبقہ محفوظ رہے گااور نہ ہی کوئی شہر ؤ مقام۔
آپ جس اُمیدوار کو ووٹ دیتے ہیں
وَمَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً یَّکُنْ لَّہ نَصِیْب مِّنْھَا وَمَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَةً سَیِّئَةً یَّکُنْ لَّہ کِفْل مِّنْھَا
’’جو شخص اچھی سفارش کرتا ہے اُس میں اِس کو بھی حصہ ملتا ہے اَور بر ی سفارش کرتا ہے تو اُس کی برائی میں اِس کا بھی حصہ لگتا ہے۔‘‘

اگر آپ نے اپنے ووٹ کا استعمال اسلامی فریضہ کی بجائے اپنے ذاتی مفادات ,ذات, قبیلہ, برادری کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا تو خدا نہ کرے یہ ملک مذید تباہی کی طرف گامزن ھو. میرے اہل وطن کی یہ روش جو ملک میں سالوں سے چلی آ رہی ہے اگر یہ نہ روکی تو آنے والی نسلوں کے لیے تباہی ھو سکتی ھے اگر یہ سابقہ روش یکسر تبدیل نہیں کی جائے گی تو ملک سے بد امنی ، غربت و افلاس ، بے روزگاری,امیر کا مذید امیر ھونا, غریب کا غریب تر ہوتے رہنا, عدل کا مساوی نہ ھونا, دہشت گردی کا خاتمہ نا ممکن ہوگا۔ میرے اہل وطن جس طرح الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کو صاف شفاف رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے تو ساتھ ساتھ امیدواروں کے صاف شفاف ہونے کی ذمہ داری کا احساس بھی پوری تندہی سے اداکرے اسی طرح الیکشن کمیشن سے زیادہ ذمہ داری اہل وطن ؤ عوام کی اور ووٹروں کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کو امانت اور اسلامی ذمہ داری کے طور پر استعمال کریں قومی و ملکی معاملات سے پوری قوم متاثر ہوتی ہے۔ آپ کا غلط انتخاب پوری قوم کو متاثر کر سکتا ہے اس لیے ووٹ مکمل ذمہ داری کے ساتھ کریں۔
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 875 Articles with 455287 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More