پاکستان: الیکشن 2018 اور افسوسناک واقعات

پاکستان میں الیکشن 2018 کے لیے جاری پولنگ اب اختتام پذیر ہوچکی ہے جس کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوجائے گا- دورانِ پولنگ ملک بھر میں مختلف مقامات پر کئی افسوسناک واقعات رونما ہوئے جس نے پولنگ کے عمل کو کسی حد تک متاثر بھی کیا- آئیے ان واقعات پر ایک نظر ڈالتے ہیں-
 

image


آج سب سے افسوسناک واقعہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پیش آیا- کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ڈی آئی جی عبد الرزاق کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پشاور کے علاقے صوابی کے حلقے این اے انیس کے گاؤں کرنل شیر کلی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

لاڑکانہ میں ثریا پدھر کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ کریکر حملے کے بعد سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
 

image


کراچی میں لیاری کے علاقے بہارکالونی میں پولیس نے مشکوک شخص کی پولنگ اسٹیشن میں زبردستی گھسنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا-

چنیوٹ میں پولنگ سٹیشن کے اندر جھگڑے پر آزاد امیدوار فتح شیر کھوکھرسمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی پی 95 سے آزادامیدوار فتح شیر کھوکھرپولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد سے جھگڑا ہو گیا اس پر پولیس نے دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا اور آزاد امیدوار فتح شیر کھوکھر سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی میں این اے 239 میں دھاندلی کی کوشش پر پولیس نے خاتون سمیت 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق الفلاح کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹر کے پاس سے جعلی فارم45 برآمد ہوا-ملزم نے جعلی فارم پولنگ ایجنٹس کو دینے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ فارم 45 پر حتمی انتخابی رزلٹ تیار کیا جاتا ہے۔
 

image

صوبہ پنجاب کے علاقے راجن پور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک، دوسرے کے خلاف آزادانہ ڈنڈوں کا استعمال کیا۔ امن و امان کی بحالی کے لیے پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

صوبہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں روپاشاخ اکبرپولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سانگھڑ کے علاقے خیرپور میں خاتون کو پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روکنے پر 2 سیاسی جماعتوں کے مابین جھگڑے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ پولنگ اسٹیشن یامین ہنجگورج میں خاتون کو تکنیکی بنیاد پر پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روکا گیا تھا جس پر 2 سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا۔

خانیوال کے حلقہ این اے 153 کے پولنگ اسٹیشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 2 گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگا۔

پشاور کے علاقے زریاب کالونی میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کارکن آپس میں لڑ پڑیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کی خواتین کارکن کا جھگڑا پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Election Commission of Pakistan has decided against extending polling time. "Polling time was already extended by one hour," ECP said. It added that all voters present in the polling station at 6pm will be allowed to cast their votes but people won't be allowed to enter queues.