سال 2020 میں جاپان میں اولمپکس کا انعقاد ہونے جارہا ہے
جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں- انہی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے
جاپان میں مسلمانوں کی عبادت کے لیے موبائل مسجد بھی متعارف کروا دی گئی ہے
جو اولمپکس کے لیے آنے والے مسلمان سیاحوں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے
گی-
|
|
مقامی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی موبائل مسجد کو انتہائی
دلکش انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ اس موبائل مسجد میں وضو کی سہولت
بھی موجود ہیں تاکہ نمازیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے-
یہ موبائل مسجد جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونے والے سمر اولمپکس 2020
کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے تاکہ جاپان آنے والے مسلمان سیاحوں کو
نماز کی ادائیگی کے لیے آسانی فراہم کی جاسکے۔
اس موبائل مسجد کی تخلیق پر سات لاکھ ستر ہزار یورو کی لاگت آئی ہے اور اس
’ موبائل مسجد ‘ میں بیک وقت 50 نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔
|
|
باہر سے دیکھنے پر یہ موبائل مسجد سفید اور نیلے رنگ پر مشتمل ایک عام ٹرک
معلوم ہوتا ہے لیکن جب اس کے اطراف کے دروازے پھیل کر کھل جاتے ہیں تو یہ
ٹرک ایک حیرت انگیز اور خوب صورت مسجد میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
اس موبائل مسجد میں نمازیوں کے لیے ائیر کنڈیشنڈ بھی نصب کیا گیا ہے- اس
موبائل مسجد کو بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ایونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے
تیار کیا گیا ہے جیسے کہ اولمپکس یا ورلڈ کپ وغیرہ-
یہ موبائل مسجد نہ صرف مسلمان سیاحوں بلکہ مقامی شہریوں کے لیے بھی ہے۔یہ
ٹوکیو اولمپکس کے بعد بھی مختلف اوقات پر استعمال کی جاتی رہے گی بالخصوص
ایسے مقامات پر جہاں لوگوں کا بہت بڑا اجتماع ہو رہا ہو۔
|
|