پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ خیر و بخوبی انجام پا گیا
اس بار عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے یقیناً اس سے
ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی نوجوان طبقے نے عمران خان پر مکمل اعتماد کیا ہے
تا کہ ملک سے بے روز گاری ،مہنگائی،کرپشن اور قرضوں کے بوجھ سے نجات مل سکے
یہ سب اتنا آسان نہیں ہو گا لیکن اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی لا کر نا
ممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ملک کے نوجوانوں کو بھی موقع فراہم کیا جائے
تو وہ بھی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں کیونکہ یہ نوجوان ہی ہمارا مستقبل
ہیں اور ان نوجوانوں نے ہی مستقبل میں ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے ہمیں
اپنے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے عام تعلیم
کے علاوہ نوجوانوں میں ٹیکنیکل تعلیم بھی ضروری ہے تا کہ ملک اور ملک سے
باہر ہمارے نوجوانوں کو ملازمتیں مل سکیں ۔
عمران خان نے اپنی تقریر میں وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا عندیہ
دے دیا ہے اس سے ان کی تعلیم کے فروغ کے لئے نیت کا علم ہوتا ہے عمران خان
صاحب اگر گورنر یاؤسسز کو بھی یونیورسٹی یا کالجز میں تبدیل کر دیں تو یہ
بھی بہتر ہو گا اور نئی یونیورسٹیوں اور کالجز کی تعمیر پر اٹھنے والے
اخراجات سے بھی نجات مل جائے گا یا پھر انہیں ہسپتالوں میں تبدیل کر دیں تا
کہ صحت کے مسائل بھی حل ہو سکیں عمران خان صاحب کو نوجوانوں کی تعلیم پر
خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور امید کرتے ہیں کہ اس بار بجٹ کا زیادہ حصہ
تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جائے گا یا کم از کم اسے بڑھایا جائے گا ۔
ایم پی اے اور ایم این اے حضرات کی تنخواہیں بھی لاکھوں میں ہیں ان پر بھی
نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 20سے25 ہزار کے درمیان
ہونی چاہیئے تا کہ پسا ہوا طبقہ بھی مہنگائی کا سامنا کر سکے اس کے علاوہ
سرکاری ملازمین اور استاتذہ اکرام کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے تا
کہ وہ بھی سکھ کا سانس لے سکیں اگر پٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول کر لیا جائے
تو پاکستان کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے اس کے علاوہ بجلی کے بلوں پر عائد
ٹیکس پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے جس میں بے جا ٹیکسوں کی بھر مار ہے امید
ہے کہ نئے وزیر اعظم صاحب اس کا بغور مطالعہ ضرور کریں گے اور پاکستانی
عوام کو سستی بجلی ملے گی ایسے عناصر پر غور کرنے کی ضرورت ہے جن کی وجہ سے
مہنگائی بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے اس میں اول کرپشن ہے جس نے ہمارے ملک کی
جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ہمیں امید ہے کہ آپ بھی ڈاکٹر مہاتیر محمد سے
بڑھ کر اچھے لیڈر ثابت ہوں گے کیونکہ قوم نے آپ سے امیدیں وابسطہ کر لی ہیں
آپ نے جو تبدیلی کا نعرہ قوم کو دیا ہے اب اسے پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے
اﷲ تعالیٰ نے آپ کو ایک اچھا موقعہ دیا ہے کہ آپ پاکستان کی تقدیر کو بدل
دیں اگر آپ اپنے فیصلوں پر ڈٹے رہے تو پاکستانی میں تبدیلی یقینی ہو گی ۔
گذشتہ ادوار می جتنے بھی حکمران گذرے انہوں نے ملک کے وسائل کا بے دریغ
استعمال کیا جس کی وجہ سے آج پاکستان مختلف مسائل میں گرا ہوا ہے ہر
پاکستانی کی خواہش ہے کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرے اور دنیا بھر میں
پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے ایسا سب ممکن ہے لیکن ہمیں سخت
محنت کی ضرورت ہے ہمارے نوجوانوں کو بھی تعلیم حاصل کرنی چاہیئے تاکہ ہم
دوسرے ممالک کا مقابلہ کر سکیں ہمیں جدید تعلیم کی ضرورت ہے تا کہ ہم باقی
دنیا کے ساتھ ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکیں انشا ﷲ وہ دن دور نہیں جب
پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرتا ہوا دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں
کھڑا ہو جائے گا کیونکہ ہمارے پاس وسائل بہت ہیں ہم وسائل کا صحیح استعمال
نہیں کرتے ہمارے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کئی مسائل
کا سامنا ہے ہمیں اپنے اخراجات پر نظر ثانی کرنی ہو گی جیسا کہ عمران خان
صاحب نے فرما دیا ہے کہ میں اب بڑے بڑے محلات (وزیر اعظم ہاؤس)میں نہیں
رہوں گا اس سے بھی اخراجات میں کمی آئے گی اور یونیورسٹی بنانے سے آمدن میں
اضافہ ہو گا ۔
آخر میں میں کہوں گا کہ کرپشن کرنے والوں کے لئے سخت سے سخت سزا مقرر کی
جائے یاکہ آئیندہ کوئی کرپشن نہ کر سکے اس کے علاوہ انہیں بھاری جرمانے بھی
کئے جائیں اور کرپشن کی رقم واپس لے کر قومی خزانہ میں جمع کروا دی جائے اب
وطن عزیز کو لوٹنے والوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے آپ کو ایسے
قوانین بنانے کی ضرورت ہے تا کہ اشرافیہ دوبارہ اس ملک کو لوٹنے کا سوچ بھی
نہ سکے اگر آپ کی حکومت میں سے بھی کوئی کرپٹ ثابت ہوتا ہے تو اسے بھی سخت
سے سخت سزا دی جائے تاکہ ملک میں تبدیلی نظر آئے اب ساری عوام تبدیلی
دئیکھنا چاہتی ہے اب آپ کے فیصلے ہی تبدیلی لا سکتے ہیں میری دعا کہ اﷲ
تعالیٰ آپ کو کامیاب و کامران کرے اور میرے وطن کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی
کرے آمین |