صرف 4 آسان عادات٬ پیٹ کی چربی کم کرنا ممکن

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پیٹ کی اضافی چربی یا موٹاپا بدترین چیزوں میں سے ایک ہے- یہ نہ صرف برا لگتا ہے بلکہ کئی خطرناک بیماریوں کو بھی دعوت دیتا ہے- سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر پیٹ کی اضافی چربی سے نجات کیسے حاصل کی جائے؟ تو ہم یہاں آپ کو ایسی 4 عادات بتارہے ہیں جنہیں آپ اپنی طرز زندگی کا حصہ بنا کر باآسانی اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں-


ریشہ دار غذائیں
آپ کو روزانہ کی بنیاد پر ایسی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں جن میں فائبر یا ریشہ لازمی پایا جاتا ہو- فائبر ایک صحت مند پیٹ کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- یہاں تک کہ اگر آپ روزانہ فائبر پر مشتمل غذائیں استعمال کرتے ہیں تو آپ اس کے علاوہ بھی جو مرضی کھائیں آپ کے لیے مسائل پیدا نہیں ہوں گے-

image


بادام
یقیناً اکثر والدین امتحانات کے دنوں میں اپنے بچوں کو بادام کھانے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ ان کا حافظہ بہترین ہوسکے- تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بادام دماغ کے علاوہ پیٹ کے لیے بھی بہترین ہیں کیونکہ یہ فائبر حاصل کرنے کا ایک معیاری ذریعہ بھی ہیں- ایسے افراد جو روزانہ بادام کھاتے ہیں ان کے پیٹ کی چربی دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے کم ہوتی ہے-

image


ورزش میں مشکل
روزانہ ورزش کرنا مشکل لگتا ہے- آغاز میں ہفتے کے تین دن ورزش کے لیے مختص کرلیں- ویٹ لفٹنگ پیٹ کی چربی کم کرنے اور پٹھے مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک بہترین ورزش ہے- اس کے علاوہ دیگر دنوں کے لیے 30 منٹ کی چہل قدمی اور تیراکی بھی بہترین ہے- روزانہ کی جانے والی یہ ورزشیں آپ کا وزن بڑھنے نہیں دیں گی-

image


پانی
آپ کو پانی لازمی پینا چاہیے اور وہ بھی ایک اچھی مقدار میں- روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 10 گلاس پانی پینا آپ کی پیٹ کی چربی کم کرنے کے حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے- پانی آپ کے میٹابولزم کی رفتار کو بڑھاتا ہے اور آپ کھانا بھی کم کھاتے ہیں- بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ صبح ناشتے سے قبل دو گلاس پانی٬ دوپہر کھانے سے قبل دو کلاس پانی٬ شام کی چائے وغیرہ سے قبل دو گلاس پانی اور رات کے کھانے سے قبل دو گلاس پانی ضرور پیجیے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Belly fat is undoubtedly one of the worst things to deal with. Not only does it look bad, but it is also believed to be one of the most hazardous kinds of fat accumulation in the body. And sadly, it is most people’s problem area. So, the question that comes u now is how to lose belly fat? Getting rid of it is not as difficult as you may believe it to be. Nor do you have to give pretty much up everything you love to do like eating carbs and watching TV lying on your bum.