پاکستان میں زیادہ منافع کمانے والے ممالک

سرمایہ کاری کسی بھی ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتی ہے ہر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے ملک میں سرمایہ کاری کی جائے اس کے لئے وہ دوسرے ممالک کے سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات اور پیشکش فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اس ملک میں سرمایہ کاری کر سکیں-

پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان میں کم سرمایہ کاری ہوئی ہے اس کی بڑی وجہ یہاں دہشت گردی تھی جب تک کسی بھی ملک میں امن نہیں ہوگا وہاں دوسرے ممالک کے لوگ سرمایہ کاری نہیں کرنے آتے چاہے انہیں آپ کتنے ہی دلکش پیکج کیوں نہ متعارف کروائیں ملک میں سرمایہ کاری کے لئے امن پہلی شرط ہے کیونکہ اگر کسی کی جان و مال کو خطرہ ہو گا تو وہ کیوں اپنا پیسہ وہاں لگائے گا-
 

image


بد قسمتی سے ہم اپنے سرمایہ کاروں کو بھی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے قائل نہیں کر سکے دوسری وجہ بجلی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے صنعتوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے صنعتوں کا پہیہ چلانے کے لئے بجلی کا متواتر حصول بھی ضروری ہے اب نئی حکومت آئی ہے دیکھتے ہیں کہ وہ سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لئے کیسے راغب کرتی ہے اگر وہ اس میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہو گی-

پاکستان میں کئی ممالک کی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور انہوں نے یہاں اچھی خاصی سرمایہ کاری کر رکھی ہے سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہمارے پڑوسی ملک اور دوست چین نے کر رکھی ہے چین ہمیشہ سے ہی پاکستان کی مدد میں پیش پیش رہا ہے اور اس پر مکممل بھروسہ کیا جا سکتا ہے-

حال ہی میں چین نے پاکستان میں سی پیک کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے جس پر لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اس پر تیزی سے کام شروع ہے یہ منصوبہ نہ صرف چین کے لئے بلکہ پاکستان کے لئے بھی فائدہ مند ہو گا اس منصوبے سے نوجوانوں کو بہتر روزگار ملے گا ملک کی معشیت کو سہارا مل جائے گا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی ایک خبر کے مطابق پاکستان میں 2017-2018 کے سال میں سب سے زیادہ منافع برطانوی سرمایہ کاروں نے کمایا ہے جو تقریباً 45 کروڑ 24لاکھ ڈالر منافع بنتا ہے جو انہوں نے اپنے ملک بھیجا ہے پاکستانی 50 ارب روپے بنتے ہیں جب کہ اس کے بر عکس چین نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کر رکھی ہے لیکن اس کا منافع برطانوی سرمایہ کاروں سے کم ہے - دوسرا نمبر ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کا ہے انہوں نے اس سال 30 کروڑ 25 لاکھ منافع کما کر ہالینڈ بھیجے ہیں اس طرح تیسرا نمبر امریکی سرمایہ کاروں کا ہے امریکی سرمایہ کاروں کو 28 کروڑ 22لاکھ منافع حاصل ہوا ہے جو انہوں نے بیرون ملک بھیجا ہے-
 

image


جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا کہ ہمارے ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری دوست ملک چین نے کر رکھی ہے لیکن منافع کے لحاظ سے اس کا چوتھا نمبر ہے چین نے پاکستان سے 18 کروڑ 40لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا ہے پانچواں نمبر یواے ای کا ہے جنہوں نے پاکستان سے 15 کروڑ 54 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے ہیں اس کے علاوہ مالٹا کے سرمایہ کاروں نے 12کروڑ 98 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔

نئی حکومت کو بھر پور کوشش کرنی ہوگی کہ ملک میں نئی سرمایہ کاری ہو سکے کیونکہ سرمایہ کاری سے جہاں ہمارے نوجوانوں کو روز گار میسر آئے گا وہاں ملک سے غربت کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا سرمایہ کاری سے ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک پر کشش ملک ہے-

ہمارے ہاں سیاحت کے لئے خوبصورت مقام ہیں جو کسی بھی یورپی ملک میں بھی نہیں سیاحت کو فروغ دے کر ہم دوسرے ممالک کے لوگوں کو سرمایہ کاری کے لئے آمادہ کر سکتے ہیں بس اس کے لئے ملک میں امن اور کامیاب اقتصادی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے تا کہ دوسرے ممالک کے لوگ اور کمپنیاں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کر سکیں سی پیک کی وجہ سے کافی ممالک یہاں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں اس لئے ہمیں سی پیک کے منصوبے کو ہر حال میں کامیاب بنانا ہے کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے ناگزیر ہے ۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is an emerging market with a young and growing population of around 200 million, according to the World Bank. Pakistan is the second largest economy in South Asia after India. With a growing middle class, and an affinity for UK expertise, products and brands, there are good opportunities to increase UK exports of goods and services in this unsaturated and rapidly growing market.