آپ نے یہ تو ضرور سنا ہوگا کہ چڑیل کے پاؤں الٹے یا پیچھے
کی جانب ہوتے ہیں جبکہ چڑیل کی اس خصوصیت کو تو چھوڑیے خود چڑیل نامی شے کی
بھی کوئی حقیقت نہیں ہے- لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ چڑیل کی حقیقت سے قطع نظر
اس کی یہ مشہور ناقابلِ یقین صلاحیت امریکی ریاست مشی گن کے Moses Lanham
میں ضرور موجود ہے-
جی ہاں 57 سالہ Moses Lanham جنہیں مسٹر پلاسٹک بھی کہا جاتا ہے اپنی
ٹانگیں اپنے گھنٹوں سمیت 180 ڈگری کے زاویے پر موڑ سکتے ہیں بلکہ اسی حالت
میں چل بھی سکتے ہیں-
|
|
مسٹر پلاسٹک میں یہ ناقابلِ یقین صلاحیت اس وقت دریافت ہوئی جب وہ صرف 14
سال کے تھے- وہ جم کلاس میں رسی پر چڑھنے کی کوشش کے دوران اپنی گرفت مضبوط
نہ رکھ سکے اور نیچے زمین پر آگرے-
آغاز میں سمجھا گیا کہ حادثے کی وجہ سے ان کے اعضاﺀ اپنی جگہ سے ہٹ گئے ہیں-
لیکن جلد ہی مسٹر پلاسٹک کو احساس ہوا کہ وہ یہ سب کچھ بغیر کسی درد کو
محسوس کیے کر سکتے ہیں-
میڈیکل ٹیسٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کے کولہوں٬ ٹخنوں اور گھٹنوں میں دوہری
cartilage موجود ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ان اعضاﺀ کو 180 ڈگری کے زاویے پر
موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
مسٹر پلاسٹک فخریہ انداز میں بتاتے ہیں کہ “ جب میں اپنی اس صلاحیت کا
مظاہرہ لوگوں کے سامنے کرتا ہوں تو وہ بہت حیران ہوتے ہیں“-
مسٹر پلاسٹک اپنی اس حیران کن صلاحیت کی مدد سے دو ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ چکے
ہیں جن میں سے ایک ریکارڈ اب بھی ان کے پاس ہے- انہوں نے دنیا کے سب سے
لچکدار پاؤں کے مالک کا ریکارڈ تو کھو دیا تاہم اب بھی پاؤں پیچھے کی جانب
کر کے تیز رفتاری سے چلنے کا ریکارڈ ان کے پاس ہی ہے-
|
|