کشمیریوں کی پاکستان سے محبت لازوال اور بے مثال
چناروں کی سرزمین کے باسی
آزادی کی راہوں کے مسافر
ظلم و جبر کے خلاف برسرِ پیکار
وحدت و یگانگت کے اور ایثار و قربانی کے علمبردار
آپ کی جراءت آپکی استقامت اور نظریات کی پاسداری کو سلام
وہ لوگ جو اپنی جانوں کا نذرانہ دہائیوں سے دیتے آرہے ہیں۔
جو اپنا مال اپنی اولاد اور اپنا سب کچھ آزادی کے حصول کے لیے پیش کر چکے
ہیں۔
وہ نوجوان جو اپنی شاندار جوانیوں کو اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے اور پاکستان
سے اسلام کی بنیاد پر تعلق کو قائم رکھنے کے لیے لٹا چکے ہیں۔
کائنات رنگ و بو میں کسی قوم کی دوسری قوم سے صرف نظریات کی بنیاد پر ایسی
محبت کی مثال نہیں ملتی
"واللہ آج دل بے قرار ہو گیا جب ایک کشمیری بھائی سے بات ہوئی تو اس نے کہا
کہ ہم جب بھی کسی پاکستانی کو دیکھ لیتے ہیں تو ہماری عید ہو جاتی ہے"
میری آنکھیں پرنم ہوگئیں اور دل نے اس بات کی گواہی دی کہ ایسی لازوال محبت
اور آزادی کی کوششوں کو اللہ تعالیٰ کبھی ضائع نہیں کرے گا۔
ان شاءاللہ آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا
اور ہندو بنیے کی غاصبیت کا جمود پارہ پارہ ہو جائے گا۔ |