غیرت مند لیڈر٬ قائد اعظم ؒ کا برطانیہ کو کرارا جواب

4092 views

یہ پاکستان کے قیام سے چھ ماہ بعد کا واقعہ ہے برطانیہ کے ہائی کمشنر قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اﷲ علیہ کے پاس حاضر ہوئے اور ان سے عرض کیا ”اگلے مہینے برطانیہ کے شاہ کے بھائی پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں‘ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ ہوں گی اور برطانوی حکومت کی خواہش ہے آپ ائیر پورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کریں“۔

قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اﷲ علیہ مسکرائے اور ہائی کمشنر سے فرمایا ”میں اس کام کیلئے تیار ہوں لیکن یہ آپ کو بہت مہنگا پڑے گا“ -

ہائی کمشنر نے عرض کیا ”کیسے‘ قائداعظم رحمتہ اﷲ علیہ نے فرمایا ”اگر میں برطانوی شاہ کے بھائی کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ گیا تو جب میرا بھائی لندن جائے گا تو ان کے استقبال کیلئے شاہ کو بھی ائیر پورٹ آنا پڑے گا“۔ ہائی کمشنر یہ جواب سن کر پریشان ہو گیا اور حیرت سے قائداعظم رحمتہ اﷲ علیہ کی طرف دیکھنے لگا۔

قائد اعظم رحمتہ اﷲ علیہ نے پوچھا ”کیا آپ لوگ اس کیلئے تیار ہیں“ ہائی کمشنر نے شکریہ ادا کیا‘ سلام کیا اور گورنر جنرل ہاﺅس سے رخصت ہوگیا۔ ایک ماہ بعد شاہ کا بھائی ائیر پورٹ پر اترا تو اس کا استقبال کراچی کے ڈپٹی کمشنر نے کیا۔

Comments
YOU MAY ALSO LIKE:

Written byNews Desk

Hamariweb's editorial desk covering news, guides and explainers on everyday life in Pakistan.