حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے
کہتے ہیں کہ میں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلّم سے پوچھا کہ کونسا عمل
اللہ تبارک و تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلّم
نے جواب دیا کہ نماز کو اس کے بہترین وقت پ ادا کر نا ، میں نے پوچھا پھر
اور کونسا؟ توآپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک
سے پیش آنا، میں نے پھر پوچھاکہ اسکے بعد اور کونسا عمل ہے؟ تو آپ صلی اللہ
علیہ وسلّم نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنا۔
وہ کہتے ہیں کہ میں نے صرف انھیں تین اعمال کے بارہ میں آپ صلی اللہ علیہ
وسلّم سے سوال کیا اگر میں مزید سوالات پوچھتا تو آپ جواب دے دیتے۔
اس حدیث شریف میں تین ایسے اعمال کا ذکر ہے جو اللہ تبار ک و تعالیٰ کو بہت
محبوب ہیں یعنی نماز کو صحیح وقت ادا کر نا، اور والدین کی خدمت کرنا اور
اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنا۔
اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اس حدیث شریف پر عمل کرنے کی
توفیق عطا فرمائے آمین!
|