مشہورِ زمانہ فلم 'وزرڈ آف آز' کی ہیروئن جوڈی گارلینڈ نے
شوٹنگ کے دوران جو جوتے پہنے تھے، وہ چوری ہونے کے 13 برس بعد اب بازیاب ہو
گئے ہیں۔
|
|
یہاں سوال اٹھتا ہے کہ وہ کون سی مشہور اور بیش قیمت چیزیں ہیں جو اب بھی
گمشدہ ہیں؟
اسی بارے میں
سیزان کی پینٹنگ
31 دسمبر 1999 کو آکسفرڈ میں نئے سال کی تقریبات جاری تھیں کہ کوئی شہر کے
ایشمولین میوزیم میں داخل ہوا اور شہرہ آفاق فرانسیسی مصور سیزان کی ایک
پینٹنگ اٹھا کر چلتا بنا۔
|
|
یہ پینٹنگ 1879 اور 1882 کے درمیان بنائی گئی تھی اور اس کی مالیت 30 لاکھ
پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے۔ اس کے چور کا آج تک سراغ نہیں لگ سکا اور نہ ہی تصویر
کا کچھ پتہ چل پایا ہے۔
تاریخی تلوار
یہ تلوار جاپان کے ماہر کاریگر ماسامونے نے 14ویں صدی میں تیار کی تھی اور
اسے 1939 میں قومی خزانہ قرار دیا گیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ یہ تلوار آہنی خود کو دو حصوں میں کاٹ سکتی تھی اور اپنی
لمبی تاریخ کے دوران یہ بادشاہوں اور سپہ سالاروں کے استعمال میں رہی ہے۔
لیکن آج کوئی نہیں جانتا کہ یہ تلوار کہاں ہے۔
بعض لوگوں کے خیال میں شاید دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کی شکست کے بعد اسے
امریکی فوجی ساتھ لے گئے تھے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
نایاب وائلن
آسٹریا کی وائلن نواز ایریکا مورینی ان کے والد نے 1939 میں1727 میں بنائے
جانے والا بیش قیمت سترادیواریس وائلن تحفے میں دیا۔
|
|
اکتوبر 1995 میں جب مورینی کی عمر 91 برس تھی، یہ وائلن ان کے گھر سے چوری
ہو گیا۔
مورینی اس واقعے کے چند دن بعد فوت ہو گئیں لیکن انھیں آخر وقت تک 35 لاکھ
ڈالر مالیت کے وائلن کی چوری کا پتہ نہیں چلا۔
ٹنوں سونا
29 نومبر 1983 کو لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے قریب ایک سکیورٹی کمپنی کے
گودام پر ڈاکہ پڑا اور تین ٹن سونا لوٹ لیا گیا۔ اس وقت اس کی مالیت دو
کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ تھی۔
|
|
یہ برطانوی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ تھا۔
کچھ عرصے بعد باتھ شہر میں اس سونے کی ایک معمولی مقدار کو پگھلا کر بیچنے
کی کوشش کرنے والا ایک شخص پکڑا گیا، لیکن پولیس کی سرتوڑ کوشش کے باوجود
سونے کے بڑے حصے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
میوزیم سے کوڑے دان تک
سپائیڈر مین کی طرح دیواروں پر چڑھنے والے ایک چور نے مئی 2010 میں پیرس کے
میوزیم آف ماڈرن آرٹ کو نشانہ بنایا۔
ویئرن ٹومک نامی اس چور نے پکاسو، ماتیس، اور دوسرے عظیم فنکاروں کی پانچ
پینٹنگز چوری کیں اور بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ لیکن اس کے پاس سے
پینٹنگز نہیں ملیں۔
اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے پینٹنگز کوڑے دان میں پھینک دیں تھیں، تاہم
پولیس کو شک ہے کہ وہ بیرونِ ملک منتقل کر دی گئی ہیں۔
لیکن کہاں؟ یہ کوئی نہیں جانتا۔ |
|