نوجوانوں میں سیلفی کا شوق جنون کی حد تک بڑھتا جارہا ہے
اور ایک انتہائی خوفناک اور خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے- نوجوان اپنی
سیلفی بنا کر زندگی یادگار لمحات کو محفوظ کرتے رہتے ہیں لیکن کچھ حضرات
ایسے بھی دکھائی دیتے ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر خطرناک طریقوں یا
پھر خوفناک مقامات پر کھڑے ہو کر سیلفی بنانے کو اپنا کارنامہ سمجھتے ہیں-
ایسے افراد اکثر موت کا شکار بھی بن جاتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم خطرناک
طریقوں سے لی جانے والی چند سیلفیاں آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں-
|
|
ایک نوجوان بلند ترین مقام پر ہوا میں معلق ہو کر سیلفی لیتے ہوئے-
|
|
یقیناً ریلوے ٹریک پر سر رکھ کر سیلفی لینے کا یہ طریقہ ہرگز اچھا نہیں ہے
جبکہ اسی ٹریک پر ٹرین بھی آرہی ہے-
|
|
Angela Nikolau بھی خطروں سے بھرپور سیلفیاں لینے کے لیے زندگی گزار رہی
ہیں- یہ سیلفی چین کے Tianjin شہر کے ایک بلند و بالا ٹاور پر لی گئی ہے-
|
|
دوستوں کے ساتھ اس انداز میں سیلفی لینا کبھی بھی محفوظ ثابت نہیں ہوسکتا-
کوئی بھی اپنا توازن کھو سکتا ہے جس کا نتیجہ یقیناً موت ہے-
|
|
یہ ایک بھی خطرناک صورتحال ہے٬ رولر کوسٹر کے ٹریک کے بلند ترین مقام پر
سیلفی لینے کی کوشش کی جارہی ہے-
|
|
ایسے بلند ترین مقام پر سیلفی لینا جہاں برف پر آپ کھڑے ہوں مسائل پیدا
کرسکتا ہے- یہاں آپ کے پھسلنے کا خطرہ ہر وقت موجود ہوتا ہے-
|
|
یہ برازیل کے شہر Rio de Janeiro میں موجود بلند ترین مجسمے Christ the
Redeemer کے اوپر کھڑے ہو کر کھینچی جانے والی سیلفی ہے- اس مقام کی بلندی
کا اندازہ آپ تصویر سے بخوبی لگا سکتے ہیں-
|
|
ایسی خوفناک سیلفی لینے کے لیے آپ کو اپنے جسمانی توازن پر مکمل کنٹرول
حاصل ہونا چاہیے-
|
|
آپ کو دنیا میں ایسے لاتعداد افراد دکھائی دیں گے جنہیں
انتہائی بلند ترین ٹاور پر چڑھ کر سیلفی بنانے کا شوق جنون کی حد تک ہوتا
ہے-
|
|
پہلی نظر یہ ایک عام سی سیلفی معلوم ہوتی ہے لیکن غور کریں تو معلوم پڑے گا
کہ لیکن سیلفی بنانے والے کے عقب میں ایک مگرمچھ بھی موجود ہے جو کہ جھیل
میں ہے- |