لوگ کس بات پر سب سے زیادہ پچھتاتے ہیں؟

زندگی خوشی اور دکھ کے امتزاج کا نام ہے، جس میں ہنسی بھی ہے اور غم بھی، اور پچھتاوا بھی ان جذبوں میں سے ہے جس کا سامنا ہر شخص کو ہوتا ہے۔ جدید عہد میں عمر کی چوتھی دہائی میں ہی لوگ مختلف پچھتاﺅں کا شکار ہو جاتے ہیں ، جن سے بچنا مشکل نہیں مگر مختلف وجوہات کی بناء پر یہ ہماری زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں، جن میں سے چند ایک ڈان کے توسط سے پیش خدمت ہیں۔
 

image


یہ نہیں کرنا چاہئے تھا یا ایسا کرنا چاہئے تھا
عمر کی چوتھی دہائی میں ہمیں سب سے زیادہ سماجی دباﺅ کا سامنا ہوتا ہے تاہم اسے سر پر سوار نہ کریں۔ اس زمانے میں ہم اپنے گھر، بچوں، شادی یاکیرئیر کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں۔ تو ان توقعات کے باوجود زندگی کو ہنسی خوشی سے گزارنا سیکھیں، ناکامی کو محسوس کئے بغیر زندگی کو عام معمول کی طرح گزاریں۔

والدین کے ساتھ وقت نہ گزار پانا
متعدد افراد کو چوتھی دہائی میں ایک عام پچھتاوا اپنے والدین کیساتھ زیادہ وقت نہ گزار پانے کا ہوتا ہے، کیونکہ نوجوانی میں وہ دیگر مشاغل میں زیادہ گزار کر اس نعمت سے محروم ہوچکے ہوتے ہیں۔

کام کو پہلی ترجیح بنانا
اپنے کیرئیر کو ترجیح بنانے سے عمر کی چوتھی دہائی پچھتاوے میں ہی گزارتی ہے، اپنے پیاروں کیساتھ وقت گزاریں، کیونکہ یہ لمحات کبھی دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔

منفی چیزوں کیساتھ وقت گزارنا
برے لوگ آپ کی زندگی سے کبھی غائب نہیں ہوتے بلکہ وہ آس پاس ہی ہوتے ہیں، تو ان کیساتھ وقت ضائع مت کریں۔
 

image


عمر کی چوتھی دہائی میں خود کو بوڑھا سمجھ لینا
تیس سے 40 سال کی عمر کے درمیان آپ کی جانب سے یہ فقرہ کافی بار سنا جائے گا کہ اس کام کیلئے میں کافی بوڑھا ہوچکا ہوں، حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔ جو دنیا 20 سال کی عمر میں آپ کیلئے تھی وہ ابھی بھی موجود ہے، مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر زندگی کا لطف لیں، کیونکہ ہمارے اندر کا بچہ کبھی نہیں مرتا۔

جسم کا خیال نہ رکھنا
اس عمر میں جنک فوڈ اور ورزش سے دوری کی عادات بہت بھاری ثابت ہوتی ہیں، اگرچہ ان عادات کو ترک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر جسمانی صحت کیلئے ان سے گریز بہت ضروری ہے۔

خطرہ مول لینے سے ڈرنا
ہوسکتا ہے کہ اس عمر میں آپ بہت زیادہ محتاط ہوجائیں، مگر ہمیشہ خود کو بچانے کی بجائے زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے تھوڑا خطرہ مول لیں۔

بچت نہ کرنا
یہ درمیانی عمر میں بہت زیادہ پچھتاوے کا سبب بن سکتا ہے کہ کاش میں نے پہلے سے بچت کی عادت اپنا لی ہوتی، اگر آپ اس عمر میں بچت اور سرمایہ کاری کے فوائد کو مدنظر رکھیں گے تو اپنی مرضی کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے سکیں گے۔
 

image

سفر نہ کرنا
آج کے دور میں دنیا آپ کی مٹھی میں ہے تو سیاحتی مقامات کی سیر ضرور کریں، اسے التواء میں نہ ڈالیں کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ سفر کرنا بھی مشکل ہوتا چلا جائے گا۔

دوسروں کی رائے کی بہت زیادہ پروا کرنا
یہ ہر عمر میں پچھتانے کا سبب بن سکتا ہے، تو اس بیکار عادت سے پیچھا چھڑالی اور اپنی توانائیاں دیگر افراد کی آراء سے متاثر ہونے پر خرچ نہ کریں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

In many ways, your 40s can be the best years of your life: You’ve established yourself in your career, made strong friendships, and have a pretty good sense of what you want out of life and how to get it. But it’s also a time of reflection, and with that comes regrets.