چراغ تلے ۔ سو لفظی کہانی

وہ ایک فائر فائٹر تھا
شادی کو صرف ایک ماہ ہؤا تھا
کویت کے تیل کے کنؤوں میں آگ لگ گئی ، بجھانے چلا گیا
اور پھر وہیں کا ہو کے رہ گیا
پیچھے یہاں جو آگ لگی وہ دیناروں کی دمک میں اسے دکھائی نہیں دے رہی تھی
بھڑکتے شعلوں میں لپٹی پکار دیناروں کی کھنک میں اسے سنائی نہیں دے رہی تھی
وہ جانتا نہ تھا کہ اگر اپنے گھر میں لگی ہوئی آگ کو خود ہی نہ بجھاؤ تو غیر مدد کو آ جاتے ہیں
ہر کسی کو جل بجھنا ، خود اپنے اندر ہی مر جانا نہیں آتا

Rana Tabassum Pasha(Daur)
About the Author: Rana Tabassum Pasha(Daur) Read More Articles by Rana Tabassum Pasha(Daur): 223 Articles with 1679094 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.