آسٹریلیا: کان کنی کے دوران سونے والی چٹانیں دریافت

مغربی آسٹریلیا میں کان کنوں کا کہنا ہے کہ انھیں ایسی دو چٹانیں ملی ہیں جن میں موجود سونے کی مالیت کا اندازہ لاکھوں ڈالر تک لگایا گیا ہے۔

کینیڈا کی کان کن کمپنی آر این سی منرلز کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی چٹان، جس کا وزن 95 کلو ہے، اس میں 2400 اونس سے زیادہ سونا ملا ہے۔
 

image


کمپنی کے مطابق اس نے کالگورلی کے نزدیک واقع ایک کان سے گذشتہ ہفتے جو سونا نکالا ہے اس کی مالیت ایک کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

کان کنی کے شعبے سے وابستہ ایک انجینیئر نے ایسی چٹانوں کی دریافت کو بےحد نایاب قرار دیا ہے۔

جنوبی آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے سکول آف مائنرز سے تعلق رکھنے والے پروفیسر سیم سپیئرنگ کا کہنا ہے کہ ’لوگوں کو اب بھی سونے کے چھوٹے موٹے ٹکڑے تو ملتے ہیں لیکن ان کا وزن چند اونس سے زیادہ نہیں ہوتا۔‘

کان کن کمپنی نے سب سے بڑی چٹان کی قیمت چالیس لاکھ کینیڈین ڈالر لگائی ہے جبکہ دوسری بڑی چٹان جس کا وزن 63 کلو ہے اور جس میں 1600 اونس سونا ہے، اس کی قیمت 26 لاکھ کینیڈین ڈالر لگائی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ چٹانیں اصل میں کوارٹز کی ہیں۔

پروفیسر سپیئرنگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کان کن عموماً ایک ٹن چٹانوں میں سے دو گرام سونا ہی نکال پاتے ہیں جبکہ آر این سی منرلز کا کہنا ہے کہ انھوں نے فی ٹن 2200 گرام سونا نکالا ہے۔

پروفیسر سپیئرنگ کے مطابق ’ایسا شاذونادر ہی ہوتا ہے کہ آپ کو اتنا سونا ملے۔ یہ ایک نادر دریافت ہے اور بہت جوش دلانے والا لمحہ ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ سونے کے ذرات بعض اوقات اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ انسانی آنکھ انھیں دیکھ بھی نہیں پاتی۔
 

image

بیٹا ہنٹ نامی اس کان میں سونے کی دریافت سے پہلے دھات ’نکل’ کی کان کنی کا کام جاری تھا۔

کمپنی نے جون میں سطح کے قریب سونے کے ذرات کی موجودگی کے بعد 500 میٹر کی گہرائی میں سونے کی تلاش کا کام شروع کیا تھا۔

آر این سی منرلز کے چیف ایگزیکٹو مارک سیلبی کا کہنا ہے کہ یہ بڑی چٹانیں نیلامی میں کوئی شوقین اپنی کولیکشن میں رکھنے کے لیے خرید لے گا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Miners in Western Australia say they have discovered two huge gold-encrusted rocks that are each estimated to be worth millions of dollars. The largest specimen, weighing 95kg (210lb), was found to contain more than 2,400 ounces of gold, Canadian miner RNC Minerals said.