دنیا کے سب سے طویل ترین میٹرو سسٹم

اس وقت دنیا کے متعدد ممالک میں لوگوں کی ایک منزل سے دوسری منزل تک آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے میٹرو سسٹم قائم ہیں- عام طور پر یہ میٹرو سسٹم ایک طویل رقبے پر پھیلے ہوتے ہیں اور کئی اسٹیشن پر مشتمل ہوتے ہیں- اس نظام سے روزانہ لاکھوں لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں- اسی مناسبت سے ہم یہاں آپ کو دنیا کے سب سے طویل ترین میٹرو سسٹم کے بارے میں بتا رہے ہیں-


Paris Metro
یہ میٹرو سسٹم دنیا کے سب سے گنجان میٹرو سسٹم میں سے ایک ہے- پیرس میٹرو 301 اسٹیشن پر قائم ہے اور اس کا زیرِ زمین ٹریک 133 میل کے فاصلے پر پھیلا ہوا ہے-

image


Mexico City Metro
میکسیکو شہر کا میٹرو سسٹم شمالی امریکہ کا دوسرا بڑا میٹرو سسٹم ہے جو کہ 195 اسٹیشن پر مشتمل ہے- یہ میٹرو سسٹم 140 میل طویل ٹریک کا مالک ہے-

image


Madrid Metro
اگرچہ میڈرڈ دنیا کا 50واں سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے لیکن یہ دنیا کا چھٹا سب سے طویل میٹرو سسٹم رکھا ہے جس کا ٹریک 182 میل پر پھیلا ہوا ہے- اس میٹرو سسٹم میں 300 اسٹیشن قائم ہیں-

image


Moscow Metro
ٹوکیو اور سیول کے بعد ماسکو کا یہ زیرِ زمین آمد و رفت کا سسٹم دنیا کا تیسرا تیز رفتار سسٹم ہے- یہ 186 اسٹیشن رکھتا ہے اور اس کا ٹریک 192 میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image


Berlin S-Bahn
برلن کا یہ Schnellbahn یا تیز رفتار ٹرین کا سسٹم 166 اسٹیشن پر مشتمل ہے اور اس کا ٹریک 206 میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image


New York City Subway
یقیناً یہ دنیا کا سب سے معروف میٹرو سسٹم ہے جو کہ 421 اسٹیشن پر مشتمل ہے جبکہ اس میٹرو سسٹم کا ٹریک صرف 209 میل لمبا ہے-

image

Beijing Subway
گزشتہ دہائی میں تیزی سے توسیع کرنے کے بعد بیجنگ سب وے اس وقت 218 اسٹیشنوں پر مشتمل ہے جبکہ اس کے ٹریک کی لمبائی 231 میل ہے-

image

Seoul Metropolitan Subway
ممکنہ طور پر یہ دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا میٹرو سسٹم ہے- یہاں سے روزانہ تقریباً 8 ملین افراد سفر کرتے ہیں- یہ میٹرو سسٹم 314 اسٹیشنوں پر مشتمل ہے اور اس کا ٹریک 242 میل پر قائم ہے-

image

London Underground
یہ دنیا کا قدیم ترین میٹرو سسٹم ہے جس کی تاریخ 1863 سے جاملتی ہے- لندن میٹرو سسٹم 270 اسٹیشنوں پر مشتمل ہے جبکہ اس کے ٹریک کی لمبائی 250 میل ہے-

image

Shanghai Metro
شنگھائی میٹرو کا افتتاح 1995 میں ہوا اور یہ اس وقت دنیا کا سب سے تیز رفتار ٹرانزٹ سسٹم ہے- اگرچہ یہ سسٹم 285 اسٹیشن رکھتا ہے لیکن اس کے ٹریک کی لمبائی 264 میل ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever stopped to consider which metro systems in the world are the most extensive? Measuring the most extensive metro system in the world isn’t as cut and dried as it seems. First off, what exactly constitutes a metro? Does it have to be underground?