مسواک کرنا سنت نبوی ﷺ٬ اس کے فائدے جانیے

مسواک کا استعمال سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے جو کہ دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ نیم، زیتون، پیلو یا کسی بھی پودے کی ریشہ دار ٹہنی کو کہتے ہیں جو عام طور پر انگلی جتنی باریک اور ایک بالشت لمبی ہوتی ہے۔ مگر کیا آپ اس کے استعمال کے فائدے جانتے ہیں ؟ اگر نہیں تو آئیے ڈان کے توسط سے جانتے ہیں-
 

image


مسوڑوں کی سوزش اور پلاک سے تحفظ
دانتوں کی صفائی کے لیے مسواک کے استعمال سے منہ میں بیکٹریا کی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے جس سے پلاک (دانتوں پر جمنے والی گندگی) اور مسوڑوں کی سوزش جیسے مرض سے بچنے میں مدد ملتی ہے، مسواک میں موجود اینٹی بایوٹک بیکٹریا کی نشوونما کو روکتے ہیں۔

کسی لت سے نجات میں مددگار
طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کسی لت جیسے تمباکو نوشی وغیرہ کے عادی ہیں، تو مسواک کا استعمال اس سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔

مسوڑوں کو مضبوط بنائے
مسواک نہ صرف دانتوں کی صفائی کرتی ہے بلکہ مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔
 

image<

سانس کی بو سے نجات
مسواک کا استعمال معمول بنالینا سانس میں بو کے مسئلے کو ہمیشہ دور رکھتا ہے۔

دانتوں کی سطح مضبوط بنائے
مسواک میں پوٹاشیم، سوڈیم، کلورائیڈ، کیلیشیئم آکسائیڈ اور سوڈیم بائی کاربونیٹ موجود ہوتا ہے، یہ منرلز دانتوں کی سطح مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

دانتوں کو سفید کرے
مسواک کا استعمال چائے، کافی، کھانے کے ذرات، تمباکو کی مصنوعات اور چھالیہ وغیرہ سے دانتوں پر لگنے والے داغوں کو کم کرنے بلکہ سفیدی واپس لانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
 

image

دانتوں کی فرسودگی سے بچائے
عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کی فرسودگی عام مسئلہ ہوتا ہے اور وہ جلد ٹوٹنے لگتے ہیں، مسواک کا استعمال اس سے تحفظ دینے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے۔

دانت کا درد دور کرے

چونکہ مسواک کا استعمال بیکٹریا اور جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے تو دانتوں کے درد سے ریلیف کے لیے بھی یہ مدد دیتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

The medical benefit with Miswaak has been extensively recorded. A number of research have indicated that Miswaak, when used properly, is a superb anti-microbial toothbrush for dental hygiene and gum infection cure, minimizing plaque and gingivitis, teeth whitening and relieving smelly breath, whilst giving you a nice mouth odor.