اکثر افراد یہ سوچتے ہیں کسی بھی ملک کی فوج ایک اعلیٰ
بجٹ کے ساتھ پرتعیش زندگی گزارتی ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے- لیکن ہم
یہ حقیقت کیوں بھول جاتے ہیں کہ ایک عام فوجی اس بنیادی ضرورت سے اس حد تک
محروم ہوتا ہے کہ اس کا ازالہ کوئی پرتعیش سہولت نہیں کرسکتی-
اگر ہم صرف اس بات پر غور کرلیں کہ کیسے فوجی خطرناک حالات سے لڑنے کے لیے
میدانِ جنگ میں کودتے ہیں اور اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے تو ہمارے
لیے اس صورتحال کی حقیقت سمجھنے کے لیے کافی ہوجائے گا- فوجی اپنے ملک پر
اپنی قیمتی جان نچھاور کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور اس بات سے صرف
خود فوجی ہی نہیں بلکہ ان کے خاندان بھی واقف ہوتے ہیں-
ہم اکثر سنتے ہیں کہ فوجیوں کے خاندان مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں لیکن
حالیہ وائرل ہونے والی ایک ایسی تصویر نے اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا جسے
دیکھ کر ہر پاکستانی پر جذباتی کیفیت طاری ہوگئی اور وہ افسردہ ہوگیا-
|
|
زیرِ نظر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیفٹنٹ کرنل راشد شہید کے بچے اپنی
ماں کے تیار کردہ اس تکیے سے لپٹ کر پرسکون انداز میں سو رہے ہیں جو ان کی
والدہ نے ان کے شہید والد کی یونیفارم کی شرٹ سے تیار کیا ہے-
یہ تصویر دیکھنے کے بعد اکثر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی صورت میں شہید
فوجی کے بچوں اور دیگر اہلِ خانہ کے لیے اﷲ تعالیٰ سے صبر اور حوصلہ کی دعا
کی-
سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے:
|
|
|
|
|
|
|
|