پاکستان میں قبرستانوں کی حالت زار

 تحریر۔۔۔ ماصل خان
اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے پاکستان میں ستانوے فیصد سے زیادہ لوگ مسلمان آباد ہیں اسلام کا نظام قران وحدیث عقائد اور عبادات کا مجموعہ ہے عقائد میں بہت سی باتوں کو ماننے اور یقین کا نام ہے دنیا فانی ہے ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ وہ ایک حساب وکتاب کے عمل سے گزر کر جنت میں داخل ہوگا مرنے کے بعد انسان کا پہلا قدم وہ خاک ہے جواس کو نصیب ہوتی ہے اور خاکی انسان پھرخاک کا حصہ بن جاتا ہے مسلمان ہونے کے ناطے ہماری دنیاوی اعمال کی پوچھ گچھ قبرسے ہی شروع ہو جاتی ہے زمانے کے بدلتے ہوئے حالات میں دنیا کے کئی مقامات پر قبرستان ہیں پاکستان میں بے تحاشا آبادی میں اضافہ کی وجہ سے قبرستانوں میں بھی اضافہ ہوا ہے مگر افسوس ہوتا ہے کہ وہ ملک جو اسلام کے نام پر قائم ہوپاکستان میں قبرستا نوں کی حالات زار بہت خستہ ہے بلکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ پیچیدہ صورتحال بنی جارہی ہے وطن پاکستان میں دیہات ہوں یا شہر قبرستان میں قبروں کی حالت انتہائی خستہ ہے اکثر قبرستانوں میں صوفیا ء اور اولیاء کے مزار بھی ہیں ایک تو ہمارے ملک میں قبرستانوں کی کوئی ترتیب وار منصوبہ بندی نہیں دوسری طرف عقائد کے حوالے سے بہت توہمات بھی ہیں معلوماتی لحاظ سے بتایا جائے تو دنیا میں سب سے بڑا قبرستان عراق میں ہے دنیا کے سب بڑی اجتماعی قبر سربیا میں ہے اور پاکستان میں سب سے بڑا قبرستان ضلع ٹھٹہ صوبہ سندھ میں ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے اپنے قریبی اور رشتہ دار ان کی قبروں پر فاتحہ خوانی بہت کم کرتے ہیں عام طور محرم کے دنوں میں جانا ایک عام سے بات ہے پھر بھی وہاں نہ کوئی پانی نہ کوئی صفائی کا انتظام ہوتا ہے یورپ اور امریکہ میں قبرستان ایک پارک کی حیثیت رکھتے ہیں انتہائی صاف اور گھاس اور سبزہ بہت زیادہ ہوتا ہے کوئی بھوت بنگلہ نہیں ہوتے ایک منظم انداز میں بنائے جاتے ہیں وطن پاکستان میں قبروں میں اس کے گردونواح میں گندگی کے ڈھیرسیورج اور سیم کا پانی کئی جگہ جمع ہوتا ہے اکثر لوگ اپنے پیاروں کو ملنے والے قبروں پر کھانے پینے کے بچی کھچی اشیاء چیزیں اور شاپر وغیرہ پھینک جاتے ہیں حتی کہ بعض اوقات جانورں کا فضلہ اور شہروں میں گندگی کے ڈھیر پھینک دیئے جاتے ہیں صفائی کے علاوہ کچھ نام نہادپیراورتعویز دینے والے بھی قبروں میں مردوں کو معاف نہیں کر تے اب تو ایک نیاسلسلہ پکی قبراورجگہ گھیرلینا بعض بااثرلوگ اپنے لئے چاردیواری بنالیتے ہیں عوام کو چاہئے کیاان قبرستانوں کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں حکومت بھی اس سلسلہ میں اپنا موثر کردار ادا کرے وہ ملک جو کہ اسلام کے نام پر قائم ہوا اسلامی اصولوں کی پاسداری کرے اس کے علاوہ علماء کو اس بارے میں مسلمانوں میں احساس دلایا جائے اور فضول رسومات اور توہمات پر پابندی ہو تاکہ پاکستان میں قبرستانوں میں شہرخاموشاں کے حقوق پورے ہوں۔

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 471572 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.