کچھ پلگ میں تین پنیں کیوں ہوتی ہیں؟ حیران کن فائدہ

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ بجلی کے پلگ (Plug) میں دو پنیں یا ٹانگیں ہوتی ہیں اور اس کی وجہ انتہائی سادہ ہے یعنی گرم (کرنٹ)تار اور ٹھنڈی(نیوٹرل)تار۔ جب پلگ لگایا جاتا ہے تو گرم تار اور ٹھنڈی تار کی وجہ سے سرکٹ مکمل ہوتا ہے اور چیز بجلی کی وجہ سے چلنے لگتی ہے لیکن اگر ان میں سے ایک بھی تار نکل جائے تو سرکٹ بریک ہوجاتا ہے اور مذکورہ چیز بھی آف ہوجاتی ہے۔

یہاں تک تو بات سمجھ آتی ہے لیکن کچھ پلگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں تین ٹانگیں ہوتی ہیں۔آخر یہ تیسری تار یا ٹانگ کس مقصد کے لئے لگائی جاتی ہے تو اس کا جواب بھی انتہائی آسان ہے۔

اگر دو تاروں کی وموجودگی میں ہمیں بجلی کا جھٹکا لگے تو سرکٹ مکمل ہونے کی وجہ سے یہ جھٹکا اس قدر شدید ہوتا ہے کہ ہماری جان بھی جاسکتی ہے اور اسی طرح اگر مین تار سے آنے والی بجلی کی تاروں کی سپلائی میں کسی بھی وجہ سے بہت زیادہ بجلی آجائے گھر میں موجود تمام اشیاء جل بھی سکتی ہیں اور گھر کو آگ لگنے کا خطربھی ہوسکتا ہے لہذا اس خطرے کو دور کرنے کے لئے ایک ارتھ کی تار بھی رکھی جاتی ہے جو کہ زمین کے اندر جاتی ہے۔

کرنٹ زیادہ آنے کی صورت میں یہ تار اپنا کام کرتی ہے اور زائد بجلی کو زمین میں لے جاکر گھر اور اشیاء کو جلنے سے بچاتی ہے۔ اگر ہمیں کرنٹ بھی لگ جائے تو یہ تار اپنا کام کرتے ہوئے جھٹکے کے اثر کو زائل کرتی ہے اور انسان کی زندگی محفوظ رہتی ہے۔امید ہے کہ یہ تمام باتیں جان کر اگلی بار جب آپ پلگ خریدیں گے تو یہ باتیں مدنظر رکھیں گے۔

نوٹ: ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی اشیاﺀ اور جان کو محفوظ رکھنے کے لیے تین پنوں والے پلگ اور سوئچ بورڈ استعمال کریں اور ساتھ ہی سوئچ بورڈ کے اندر موجود ارتھ کی تار کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں-

YOU MAY ALSO LIKE: