دوستی ایسا ناطہ
جو سونے سے بھی مہنگا
بات تو سہیل رعنا کی درست ہے اگر سونے کی دھات کے بارے میں ہو لیکن اگر
نیند والے سونے کی بات ہو تو اُس وقت نہ مال و اسباب یاد رہتا ہے نہ کوئ
دوست اچھا لگتا ہے
محبت کے بارے میں بہت لکھ چُکا ہوں اور آج تک تشنگی دور نہ ہو سکی شائد یہی
راز ہے محبت کا اور محبت قائم رہنے کا
جیسے علم کی پیاس رہے تو علم حاصل ہوتا چلا جاتا ہے
دوستی ذرا مختلف کیفیت لگتی ہے اور اس میں محبت کی طرح بوجھ محسوس نہیں
ہوتا اور ہلکا پن محسوس ہوتا ہے ۔ دوستی انسانوں کے علاوہ دو مُلکوں کے
درمیان بھی ہو سکتی ہے جو امن اور معیشت کے فروغ کا باعث ہوتی ہے
جب کسی سے دشمنی ہو جاۓ تو دوست کی ضرورت اور بھی زیادہ محسوس ہونے لگتی ہے
میں نے محسوس کیا ہے کہ دوست وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگے
بے غرض ملنے کو دل چاہے
کوئ مقابلے کی کیفیت نہ ہو
اُس پر خرچ کرنا اچھا لگے اور اس سے کوئ کام کہنا اچھا لگے ۔ دِکھنے میں
نرم پرکھنے میں سچّا لگے ۔
اصل بات یہ ہے کہ دوستی کسی معیار پر اُترنے کا نام نہیں ۔ دوستی صرف دوستی
اور دوست صرف دوست ہوتا ہے ۔ ایسا نہیں ہے کہ دوست یہ کرے اور یہ نہ کرے تو
دوست ہے
کچھ لوگ کام یا مشغلہ کو دوست بنا لیتے ہیں اور اُن کی دوستیاں بھی اُسی
حوالے سے ہو جاتی ہیں
بچپن میں میری دوستی اپنے پالتو کبوتروں اور چوزوں سے ہو گئ تھی اور اُن کے
ساتھ وقت گُزارتے وقت سب فکریں اور غم بھول جاتا تھا
بعض وقت محبت اور دوستی میں فرق کرنا مشکل بھی ہو سکتا ہے ۔ دیکھا گیا ہے
کہ دوستی کی مدت طویل ہوتی ہے اور محبت بہت جلدی دم توڑ جاتی اور لازوال
محبت کی مثالیں بہت کم ملتی ہیں
محبت میں انسان جیتنے کی کوشش میں پڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہارنا مشکل لگتا
ہے اور ہار مان لینے کا نام ہی محبت ہے جو شائد ہمارے جیسے انا پرستوں کے
لئے ممکن نہیں ہوتا ۔
ہم تو بحث میں جیت جانے کو مقصد حیات اور سوشل میڈیا پر لعن طعن کو شغلِ
مسلسل بناۓ بیٹھے ہیں اور یہی گیت گُنگُناۓ بیٹھے ہیں
ہم کیا جانیں دوستی کیا ہوتی ہے
دوستی والدین اولاد کزن بھائ بہنوں اور میاں بیوی میں بھی ہوسکتی ہے اور
زیادہ کامیاب ہوسکتی ہے مگر ان رشتوں میں ذمہ داری کا عنصر بھی شامل ہوتا
ہے
مرد اور عورت ایک ددوسرے کو دوست بنانا چاہتے ہیں مگر جب کوئ ایک دوسرے کو
مجبور کرتا ہے کہ جو مجھے محبوب ہے اُسے تم بھی محبوب رکھو تو یہیں سے دراڑ
پڑنا شروع ہو جاتی ہے اور تازہ سڑنا شروع ہو جاتی ہے
اگر کوئ دل سے خود کرے تو اور بات ہے
سب سے خوبصورت دوستی بچپن کی یا اسکول کے وقت کی ہوتی ہے جو لمبے عرصہ کی
جدائ کے بعد بھی وہیں سے جُڑ جاتی ہے
دوستی کبھی بھی کسی سے بھی ہوسکتی ہے
میرےے ذاتی تجربہ میں ایک ایسی دوستی آئ جس کی شروعات نہ خاندان نہ اسکول
نہ محلہ داری ۔ بس اچانک راہ چلتے ہوی آج بیس سال بعد بھی ویسے کے ویسے ہی
قایئم ودائم ہے
جس کو کوئ دنیاوی مقصد بگاڑ نہ سکا ۔ جہاں ہر خوشی اور غم شئر کیا جاسکتا
ہو جہاں ایک دوسرے پر سبقت لے جانا نہ ہو اور ملنے میں خوشی محسوس ہو اور
لمبی مدت کا فراق بھی اثر انداز نہ ہو اور روز روز کا ملنا بیزاری پیدا نہ
کرے اور کسی کمزوری پر شرم بھی محسوس نہ ہو
دوستی جنس عُمر اور پیشہ اچھے بُرے اور مرتبہ سے بھی آزاد ہوتی ہے
مشکل وقت کے ساتھیوں کا ساتھ تادیر قائم رہتا ہے
کچھ لوگوں کی دوستی خُدا سے ہو جاتی ہے اور اگر خدا سے دوستی ہو جاۓ تو
دشمن بھی دوست بن جاتا
ہے اور کوئ نبھاۓ یا نہ نبھاۓ وہ ضرور دوستی نبھاتا ہے
یہ دوستی
ہم نہیں توڑیں گے
توڑیں گے دم مگر
تیرا ساتھ نہ چھوڑیں گے |