کیا آپ کسی ایسے گھر میں رہائش اختیار کرنے کا تصور
کرسکتے ہیں جہاں آپ کے علاوہ سینکڑوں رینگنے والے خطرناک جانور بھی موجود
ہوں- یقیناً نہیں کیونکہ ایسا سوچنا بھی آپ کو خوف میں مبتلا کرسکتا ہے-
|
|
لیکن ایک فرانسیسی شخص ایسا بھی ہے جس نے حقیقت میں اپنے گھر کے اندر 400
خوفناک رینگنے والے جانور پال رکھے ہیں اور اس کی زندگی ایک ہی چھت کے نیچے
ان خطرناک جانوروں کے ساتھ گزر رہی ہے-
مغربی فرانس کے Loire نامی دریا کے کنارے واقع ایک گھر میں کافی ٹیبل پر آپ
کو زندہ کوبرا سانپ دکھائی دیتا ہے تو گھر کے گارڈن 50 کلوگرام وزنی کچھوا-
بیڈروم میں جائیں تو وہاں گھر کے مالک کے بستر پر سویا 7 فٹ لمبا مگرمچھ
نظر آتا ہے جبکہ دیگر جانور بھی گھر کے مختلف حصوں میں دکھائی دیتے ہیں-
|
|
67 سالہ Philippe Gillet نے دو دہائیوں کے دوران 400 سے زائد ایسے رینگنے
والے جانور جمع کیے ہیں جنہیں دیکھتے ہی انسان خوف میں مبتلا ہوجاتا ہے اور
اس میں سے بعض جانور تو انتہائی خطرناک اور مہلک ہیں- یہ جانور مختلف اقسام
کے سانپوں٬ مکڑیوں٬ مگرمچھوں اور چھپکلیوں پر مشتمل ہیں-
|
|
فلپ کا کہنا ہے کہ “ گھر میں موجود دو مگرمچھوں کو ایک چمڑے کے فارم سے
ریسکیو کیا گیا تھا جبکہ باقی جانور پالتو ہیں جو یا تو عطیہ کیے گئے ہیں
یا پھر مختلف مقامات سے دریافت ہوئے ہیں“-
مگرمچھوں کو اپنے ہاتھوں سے چکن کھلاتے ہوئے فلپ کا کہنا تھا کہ “ ہم جس
طریقے سے ان جانوروں کو رکھتے ہیں وہ خوفناک نہیں ہے کیونکہ درحقیت اکثر
لوگ انہیں سمجھتے نہیں ہیں“-
|
|
“ ہم انہیں جانتے نہیں ہیں٬ ہم ان سے نفرت کرتے ہیں٬ ہمارے خیال میں یہ
خوفناک ہیں- لیکن جب آپ ان کے بارے میں جان جاتے ہیں تو آپ انہیں پاس بلا
سکتے ہیں اور انہیں کھلا بھی سکتے ہیں“-
فلپ کے پاس ان جانوروں کو رکھنے اور دوسرے مقامات پر لے جانے کے ضروری
اجازت نامے موجود ہیں- فلپ ایسے شوز بھی منعقد کرتے ہیں جہاں ان جانوروں کے
بارے میں آگہی فراہم کی جاتی ہے اور شوز میں یہ جانور بھی موجود ہوتے ہیں-
|
|
|