حال ہی میں بھارت میں ایک ہندوستانی مسافر
کو ہوائی جہاز کے کاکپٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر جہاز سے واپس اتار
کر پولیس کے حوالے کردیا گیا- دلچسپ بات یہ ہے کہ مسافر کے کاکپٹ میں داخلے
کی کوشش کی وجہ بھی انتہائی مضحکہ خیز ہے-
|
|
ائیر لائن انتظامیہ کے مطابق جب ہوائی جہاز کلکتہ سے ممبئی کی جانب سے سفر
کرنے کی تیاری کر رہا تھا اور ابھی رن وے پر ہی تھا تو ایک شخص نے کاکپٹ
میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا مقصد اپنا موبائل چارج کرنا تھا-
یقیناً ہر کوئی اپنے اسمارٹ فون کی چارجنگ کے حوالے سے فکر مند دکھائی دیتا
ہے لیکن کوئی اس حد تک بھی جاسکتا ہے شاید ہی آپ نے کبھی اس کا تصور کیا ہو-
پولیس نے بھی مذکورہ مسافر سے تفتیش کرنے کے بعد اسے آزاد کردیا-
|
|
بھارت میں رواں ہفتے اس نوعیت کا رونما ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے- اس سے
قبل ایک ہندوستانی مسافر نے دہلی سے پٹنہ کی جانب سفر کرنے والے ہوائی جہاز
کا دورانِ پرواز عقبی دروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی-
جس پر ایک دوسرے مسافر نے ایمرجنسی الارم کے ذریعے عملے کو آگاہ کیا- عملے
نے فوراً نہ صرف اس مسافر کو قابو کیا بلکہ پٹنہ ائیرپورٹ پر موجود پولیس
حکام کے حوالے بھی کردیا-
|
|