کسی ایسی چیز کی فروخت یا اس کا خریدار
موجود ہونا جس کا کوئی استعمال نہ ہو یا وہ بیکار معلوم ہوتی ہو یقیناً
انتہائی عجیب سی بات لگتی ہے- آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایسی ہی ایک
چیز ویتنام میں بڑے پیمانے پر فروخت ہوتی ہے اور وہ چیز ہے ہاتھی کی دم کا
بال-
|
|
یہ بال ویتنام میں 20 ڈالر کے عوض فروخت کیا جاتا ہے- یقیناً آپ کو اس بال
کا کوئی استعمال سمجھ نہیں آتا ہوگا اور نہ ہی اسے خریدنے کی کوئی وجہ-
لیکن ویتنام کے لوگوں کے نزدیک ہاتھی کی دم کا بال انتہائی اہمیت کا حامل
ہوتا ہے-
ویتنام کے لوگوں کا ماننا ہے کہ جس کے پاس یہ بال موجود ہوتا ہے اس پر قسمت
کی دیوی مہربان ہوتی ہے اور وہ شخص انتہائی مالدار ہوتا ہے- یہی وجہ ہے کہ
ویتنام میں ہاتھی کی دم کے بال کو خوش قسمتی اور دولت کی علامت تصور کیا
جاتا ہے-
ویتنام کے شہری اس بال کو زیورات کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں اور ویتنام
میں ہاتھی کی دم کے بال کا کاروبار ایک منافع بخش کاروبار ہے۔
جانوروں کے حقوق اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم
اینیملز ایگاکی رکن دیون سلاگٹر کے مطابق ہاتھی کی دمیں زیادہ تر پڑوسی
ملکوں یا افریقہ سے اسمگل کی جاتی ہیں۔
|
|
دیوی سلاگٹر کا کہنا تھا کہ ویتنام میں 80 پالتو اور ایک سو کے قریب جنگلی
ہاتھی موجود ہیں اور ہاتھی کی دم سے بال نکالنا افسوس ناک عمل ہے کیونکہ دم
ہاتھی کی جسمانی صفائی کے لیے اہم ہوتی ہے۔ ان کی دمیں کاٹنے یا بال نکالنے
سے جانور معذور ہوجاتے ہیں۔ |
|
|