حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سادگی اور حیا کے میدان میں نمونہ

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اسلام کے تیسرے خلیفہ کا شرم و حیا کا نمونہ ۔ آج اس معاشرہ سے شرم و حیاء کا معیار گرتا جا رہا ہے ۔ ان حالات میں اپنے بزرگوں کو یاد کرکے اور انکے نمونے کو پیش کر کے ہم لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرسکتے ہیں ۔

امت مسلمہ میں جس شخص کو آنحضرت ﷺ نے سب سے بڑھ کر حیا دار قرار دیا ہے اس کا تذکرہ بھی یہاں کرنا ضروری بنتا ہے ۔

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :میری امت میں ابو بکر سب سے بڑھ کر مہربان ہیں ، میری امت میں سے عمر دین کے بارے میں بڑے سخت ہیں ، عثمان سب سے بڑھ کر حیا دار ہیں اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو حلال و حرام کا علم سب سے زیادہ ہے۔
(مسند احمدحدیث نمبر 11884)

ابو جمیع سالم سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : حسن نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کے شدت حیا کا تذکرہ کیا اور کہا : وہ گھر میں ہوتے اور دروازہ بند ہوتا ، تب بھی اپنے اوپر پانی ڈالنے کے لیے کپڑا نہیں اتارتے تھے اور حیا ء کی وجہ سے وہ اپنی پشت کو سیدھا نہیں کرپاتے تھے ۔
(مسند احمد حدیث نمبر 12251)

سید ہ عائشہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی ران سے کپڑ ا ہٹا کر بیٹھے ہوئے تھے ، اسی اثنا میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اجازت چاہی ، آپ نے انہیں اجازت دے دی ، جبکہ آپ اسی طرح رہے ، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی ، آپ اسی طرح ہی رہے ۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی تو آپ نے اپنی ران پر کپڑا ڈال لیا ۔ جب یہ سارے لوگ چلے گئے تو میں نے آپ ﷺ سے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! جب ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما نے اجازت طلب کی تو آپ نے انہیں اجازت دے دی اور آپ اسی حالت پر بیٹھے رہے ، لیکن جب عثمان رضی اللہ عنہ نے اجازت چاہی تو آپ نے (ران پر )کپڑا ڈال لیا؟ آپ ﷺ نے جواب دیا : عائشہ : میں اس آدمی سے حیا کیوں نہ کروں کہ اللہ کی قسم فرشتے بھی جس سے حیا کرتے ہیں ۔
 

Malik Karamat
About the Author: Malik Karamat Read More Articles by Malik Karamat: 4 Articles with 2906 views خدا تعالیٰ کا بہت شکر اور احسان ہے کہ خاکسار اس قابل ہوا ہے کہ اردو کی مختلف اصناف میں کچھ نہ کچھ اضافہ کر پا رہا ہے۔ نالائق کی تحریروں کو لوگ بہت شوق.. View More