کامیابی کے پیچھے ہاتھ

ویسے تو ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورتوں کے ہاتھ ہوتے ہیں جو اس کو داد دے رہے ہوتے ہیں بلکہ شائد ان کا پورا وجود ہی ان کا پیچھا کر رہا ہوتا ہے مگر بات ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک اس عورت کا ہاتھ جو اسے کامیاب کرنے میں اس کا ساتھ دے اور اسے بے فکر کر دے گھر سے اور وہ پوری طرح اپنے شعبہ سے وابستہ ہو کر اپنی کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہوا اس عورت کو بھول نہ جاے ورنہ اس کے ہاتھ کی جگہ اس کا پاوں بھی ہوسکتا ہے اس کی دکھتی رگ پر

ایک پوسٹ پڑھی کہ

ہر خوبصورت عورت کے پیچھے ایک کامیاب کریم کا ہاتھ ہوتا ہے

میں نے کہا

اور اس خوبصورت عورت کو گھر لانے میں کٓریم کا ہاتھ ہوتا ہے careem

اور واقعی میں کامیابی کے پیچھے عورتوں کا پاوں بھی ہوتا ہے مردوں کی گردن پر جو انہیں کامیاب ہونے پر مجبور کر دے اور کچھ ایسے عورتوں کے ہاتھ جو مردوں کو دھکہ دے چکے ہوں اور وہ یکسوی سے کسی جگہ دیہان لگا کر کوی کارنامہ سر انجام دے دیں لیکن صرف عورت کا ہاتھ نہیں اُن کا اپنا بھی ہاتھ ہوتا ہے جن ہاتھوں کی محنت سے وہ کامیابی تک پہنچتے ہیں اور قسمت کا ہاتھ بھی ہوتا ہے وہ مرد کی ہو یا عورت کی یا دونوں کی قسمت کا ایک دوسرے پر اثرات اور ٹی وی پر ایک عالم کو سُنا کہ جو رزق آپ کو مل رہا ہے وہ آپ کے گھر میں موجود کسی کمزور کی وجہ سے آپ کو دیا جا رہا ہے-

ایک کامیاب مرد کے پیچھے مرد کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہےجو اس کے باپ کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے اور ماں کا بھی ہو سکتا ہے دوا اور دعا کی صورت اور کوی ایسے ہاتھ جو دعا کے لیے اُٹھتے ہوں آپ کے لیے جو کسی کے بھی ہوسکتے ہیں -

کبھی کبھی تو کامیابی کے پیچھے آپ کی ناکامی کا ہاتھ بھی ہوتا ہے جس کے بعد آپ ایک نئے ولولے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں یا آپ کی کسی کمزوری کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے جس کی تلافی کرتے ہوے آپ کا جزبہ جاگتا ہے کہ اگر یہاں میں کمزور ہوں تو دوسرا میدان موجود ہے-

تمام بڑے لوگوں کی کامیابی کے پیچھے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ مشکل حالات اور ناکامیوں کا منہ دیکھتے قدم قدم پر ایک نیا جنم لیتے وہ کسی کامیابی تک پہنچے ہیں اور آپ کا اپنا ملک کس طرح سے وجود میں آیا جس کا وجود ناممکن تھا اور کس طرح ایک قوم جس کو ساری قومیں مل کر دبا رہی تھیں اور وہ اُٹھ کھڑی ہوی اور بنے کے بعد جن حالات کا مقابلہ کرتے ہوے ایٹمی قوت بنا اور آج بھی کتنی بینالاقوامی سازشوں کا شکار ہے اور شاید کوی بڑی کامیابی اور بڑی فتح ابھی ہونا باقی ہے

بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے

اور حقیقی معنی میں تو ہر کامیابی کے پیچھے خُدا کا ہاتھ ہوتا ہے

وَ اَنَّ الۡفَضۡلَ بِیَدِ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ

اور یہ کہ فضل اللہ کے ہاتھ ہے،دیتاہے جسے چاہے
 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 264089 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.