روح کی گہرائی میں اتر جانے والی ناقابلِ فراموش تصاویر

عام طور پر زیادہ تر ہم ایسی تصاویر شئیر کرتے ہیں جو کہ خوبصورتی٬ ترقی یا پھر خوشی کی ترجمانی کرتی ہیں- لیکن آج جو تصاویر ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں وہ انتہائی بااثر اور ناقابلِ فراموش ہیں- یہ تصاویر انسان کی روح کو چھو لینے والی کیونکہ یہ اپنے اندر چھپی کہانی کو ظاہر کرنے کا ہنر جانتی ہیں- ان تصاویر میں آپ کو اگر کہیں افسردگی ملے گی تو کہیں خوشی کی جھلک بھی دکھائی دے گی-
 

image
یہ ایک 10 سالہ یمنی لڑکی کی تصویر ہے جس کی شادی کمسنی میں ہی کردی گئی تھی- یہ تصویر اس بچی کی طلاق کے بعد کھینچی گئی-
 
image
یہ 5 بچوں کی والدہ ہیں جنہوں نے بچوں کی پروورش کے ساتھ ہی اپنی گریجویشن مکمل کی ہے- ان کے 5 بچوں نے خاتون کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنی ماں کا بھرپور ساتھ دیا-
 
image
کیلیفورنیا کے ساحل سے دریافت ہونے والا ایک معصوم سمندری جانور- یہ ایک انتہائی نایاب مچھلی ہے جسے cochito کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
یہ آخری شمالی سفید rhinoceros کی تصویر ہے جو کہ اس کے مرتے وقت کھینچی گئی- rhinoceros کی یہ قسم اب ختم ہوچکی ہے-
 
image
وہ شخص جو 30 سال بعد جیل سے آزاد ہوا جبکہ اس پر وہ قتل کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا جس کی پاداش میں اس نے اپنی زندگی کے قیمتی 30 سال کھو دیے-
 
image
ایک سرجن مریض کے 23 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد اس کے دل کی دھڑکن کی رفتار کو مانیٹر کر رہا ہے جبکہ ڈاکٹر کا اسسٹنٹ آپریشن تھیٹر میں ہی پیچھے ایک کونے میں نیند پوری کر رہا ہے-
 
image
کینسر کی مریض ایک چھوٹی سی بچی جو شیشے میں اپنے خواب کو پورا کر رہی ہے- یقیناً اس وقت اس کی سب سے بڑی خواہش یہی ہوگی کہ اس کے سر اور بھنوؤں کے بال واپس لوٹ آئیں-
 
image
تصویر میں دکھائی دینے والی بزرگ خاتون نے اپنا جوان بیٹا ایک حادثے میں کھو دیا تھا- اس جوان بیٹے کا دل تصویر میں دکھائی دینے والی نوجوان خاتون کو لگایا گیا ہے- اب بزرگ خاتون اپنے بیٹے کے جسم کا کوئی حصہ کسی انسان میں زندہ دیکھ کر خوش ہیں-
 
 
image
YOU MAY ALSO LIKE:

Most of the time we post happy, uplifting, beautiful images, but this post is a collection of raw, powerful, and unforgettable photographs that tell the story of heartbreak, compassion, wonder, triumph, despair, and pure joy.