| 
		 ہمارے اس سیارے کی جغرافیائی صورتحال انتہائی حیران کن ہے- 
		یہ ایسے کئی حیرت انگیز حقائق کی مالک ہے جن کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے- 
		مثال کے طور پر کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا سمندر بھی موجود ہے 
		جسے تکنیکی اعتبار سے جھیل قرار دیا جاتا ہے؟ جی ہاں ہمارا آج کا یہ آرٹیکل 
		ایسے ہی چند حیران جغرافیائی حقائق پر مشتمل ہے-  
   | 
	
	
		| 
		 The biggest lake is a 
		sea 
		دنیا کی سب سے بڑی جھیل بحر گیلان (Caspian Sea) کے نام سے جانی جاتی ہے- 
		اسے سمندر اس وجہ سے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کھارے پانی سے بھرپور ہے- تاہم 
		اس کا تعلق کسی سمندر سے نہیں ہے اور یہ سطح سمندر سے بھی نیچے ہے- اس لیے 
		اسے تکنیکی طور پر جھیل کہا جاتا ہے-  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		A country without a capital 
		Nauru دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس کا کوئی دارالحکومت نہیں ہے- یہ مختصر 
		رقبے کا حامل ملک ہے- اس ملک نے 1968 میں آسٹریلیا سے آزادی حاصل کی تھی 
		اور آج تک اس ملک نے اپنے دارالحکومت کا انتخاب نہیں کیا-
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		Los Angeles—shortened 
		لاس اینجلس شہر کا اصلی نام لاس اینجلس نہیں ہے بلکہ اسے مختصر کیا گیا ہے- 
		ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کا سرکاری نام El Pueblo de Nuestra 
		Senora la Reyna de Los Angeles del Rio Porciuncula ہے- 
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		A sea without shorelines 
		Sargasso نامی سمندر دنیا کا واحد ایسا سمندر ہے جس کا کوئی کنارا یا ساحل 
		نہیں ہے- یہ ایک پرسکون سمندر ہے ہوائیں بہت کم ہی چلتی ہیں- 
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		Straddling two continents 
		ترکی کا شہر استنبول ایسا منفرد شہر ہے کہ جو دو براعظموں میں پھیلا ہوا ہے- 
		اس شہر کا ایک حصہ ایشیا میں ہے تو دوسرا حصہ یورپ میں ہے- 
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		The longest name 
		تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک شہر کا نام دنیا کا سب سے بڑا نام ہے٬ کیوں 
		ہوگئے نہ حیران؟ درحقیقت بنکاک کا اصلی نام Krungthepmahanakhon 
		Amonrattanakosin Mahintharayutthaya Mahadilokphop 
		Noppharatratchathaniburirom Udomratchaniwetmahasathan 
		Amonphimanawatansathit Sakkathattiyawitsanukamprasit ہے جو کہ 168 حروف 
		پر مشتمل ہے-
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		
		 
		Surrounded countries 
		لیسوتھو٬ ویٹی کن سٹی اور سان مرینو دنیا کے ایسے تین ممالک ہیں جنہوں نے 
		ایک دوسرے کو مکمل طور پر اردگرد سے گھیر رکھا ہے- لیسوتھو جنوبی افریقہ کے 
		وسط میں واقع ہے جبکہ ویٹی کن سٹی اور سان مرینو اٹلی میں واقع ہے- | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		
		 
		A pole without land 
		شمالی قطب برف اور پانی پر مشتمل ہے- اس کا کوئی کنارہ نہیں ہے اور نہ ہی 
		اس کی زمین ہے- یہ آرکٹک میں واقع ہے لیکن یہ کسی براعظم میں نہیں ہے-  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  | 
	
	
		| 
		 |